لایدری القاتل فیم قَتَلَ؟ ولاالمقتول فیم قُتِلَ۔
قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ، دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی ، جب تک لوگوں پر وہ دن نہ آجائے کہ قاتل کو پتہ نہ ہو کہ اس نے کیوں قتل کیا، اور مقتول معلوم نہ ہو کہ وہ کیوں قتل کیا گیا؟
آثار ایسے نظر آرہے ہیں کہ فتنوں کی لہریں دم بدم بڑھتی ہی جائیں گی ، وہ وقت قریب سے قریب تر آتا جارہا ہے ، جب دنیا کی یہ بساط لپیٹ دی جائے گی ، فرشتۂ قیامت منتظر ہے کہ کب حکم ہو اور کب صور پھونک دی جائے ؟ یہ وقت جوں جوں قریب ہوتا جائے گا ، قتل وخونریزی کے عفریت کا ننگا ناچ بڑھتا جائے گا۔
امام مسلم علیہ الرحمہ ہی نے اپنی کتاب الجامع الصحیح میں حضرت عبد اﷲ بن مسعود ص کے حوالے سے حضور اکرام اکاارشاد نقل کیا ہے کہ : لاتقوم الساعۃ إلا علیٰ شرار الخلق۔ قیامت جب قائم ہوگی تو بدترین مخلوق پر قائم ہوگی۔
ان ہی امام مسلم نے حضرت انس ص کے واسطے حضور اکرم اکا ایک اور ارشاد نقل کیا ہے کہ : لاتقوم الساعۃ حتیٰ لایقال فی الارض اﷲ اﷲ۔ قیامت اسی وقت آئے گی ، جب زمین پر اﷲ اﷲ کہاجانا بند ہوجائے گا۔ ایک اور روایت میں ہے : لاتقوم الساعۃ علیٰ أحدٍ یقول اﷲ اﷲ۔ قیامت اس شخص پر آہی نہیں سکتی جو اﷲ اﷲ کہتا ہوگا۔
بظاہر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ شرار الخلق بڑھتے رہیں گے ،اور ان پر قیامت کا قہر ٹوٹے گا ، لیکن احادیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی امید کی کرن ایک بار اور چمکے گی۔
امام مسلم علیہ الرحمہ نے حضرت حذیفہ بن اُسید غفاری صکے حوالے سے نقل کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ :
ہم لوگ ایک روز کچھ مذاکرے کررہے تھے ، اتنے میں رسول اﷲ اتشریف لائے ، اور فرمایا کہ کس تذکرے میں تم لوگ ہو؟ لوگوں نے کہا کہ ہم قیامت کا ذکر کررہے ہیں ، فرمایا کہ جب تک دس نشانیاں نہ دیکھ لو قیامت نہیں آئے گی ، پھر آپ نے (۱) دھویں کا