دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
(۶)انھیں کاموں کو گاؤں گاؤں پھیلاؤ یہ آقا کا حکم ہے، غلام کو اس کا ماننا ضروری ہے۔ (۷)حقوق کا دھیان ، جو شخص ان کاموں کو کرے گا اس کا قلب عرش پاک (اللہ کا گھر) ہوجائے گا۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۵۲،۵۳) فائدہ: حقوق کے دھیان رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ شریعت نے ہر شخص پر جن لوگوں کے حقوق مقرر کئے ہیں مثلا ً ماں ،باپ، اولاد،بیوی، پڑوسی اور دوسرے رشتہ دار حتی کہ غیر مسلم اور پالتو جانور وغیرہ، شریعت نے سب کے حقوق مقرر کئے اور بیان کئے ہیں ، حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے اپنے دعوت وتبلیغ سے منسلک تمام لوگوں کو ہدایت فرمائی ہے کہ سب کے حقوق کو پہچانیں اور ان کے ادا کرنے کا خاص اہتمام رکھیں ۔