دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
سلیقہ سے مرتب کیا اور حسب ضرورت اس کی مناسب تشریح بھی کردی جس سے استفادہ آسان ہوگیا،چنانچہ موصوف نے اس سلسلہ کے مختلف رسائل تیار کئے ،اس سے قبل اسی نوعیت کی دو کتابیں ’’تبلیغی چھ نمبروں کی اہمیت وضرورت‘‘اور ’’کارکنان ِتبلیغ کے لئے مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی مفید باتیں ‘‘ منظر عام پر آچکی ہیں ،اور اب یہ دو کتابیں ’’دعوت وتبلیغ کی اہمیت وضرورت اور اس کا مقصد ‘‘اور’’دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب‘‘بھی منظرعام پر آرہی ہیں ۔ موصوف اس سے قبل حضرت تھانویؒ کے افادات پر بھی کام کرچکے ہیں ،ان کے حسن انتخاب وترتیب کو اکابر علماء نے بہت پسند کیا ،ان کا یہ سلسلہ ٔانتخاب بھی اسی نوعیت کاہے جس میں موصوف نے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی باتوں کو حوالہ کے ساتھ جمع کیا ہے،تمام تبلیغی احباب سے گذارش ہے کہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی ان ہدایتوں اور نصیحتوں کے مطابق ہی کام کرنے کی کوشش کریں ،انشاء اللہ اس کے فوائد پہلے سے بھی زیادہ ہوں گے اور تمام فتنوں سے حفاظت بھی رہے گی،اللہ تعالیٰ موصوف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے ۔ نیاز احمد ندوی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۲۵؍۴؍۱۴۳۸ھ