دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے کام کے لئے جو حکمتِ عملی اختیار کی اس کے متعدد اصول مقرر کئے، اور کام کرنے والوں کو ان کا پابند بنایا۔ تعلیم و تصنیف کے مفید کام کا جذبہ رکھنے والے معروف عالمِ دین ندوۃ العلماء کے استاذ مولانا محمدزید صاحب نے متعدد مفید تصنیفات کرنے کے ساتھ یہ بھی خیال کیا کہ ان تبلیغی اصولوں کی وضاحت قرآ ن و حدیث کی روشنی میں کرکے ان اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کریں ۔ مولانا مفتی محمد زید صاحب حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات پر عرصے سے کام کررہے ہیں ، اور کئی مطبوعات ان کی آچکی ہے، اور دادِ تحسین لے چکی ہیں ، انہوں نے اس کام کی طرف بھی توجہ کی اور اس کام کے بانی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے افادات جمع کئے جو کئی کتابوں کی صورت میں سامنے آئے، ان میں یہ مجموعہ بھی ہے جو قارئین کے سامنے پیش ہے، اس مجموعہ میں دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب، ارکان وشرائط، امراء ورؤساء کے لئے خصوصی ہدایات، تزکیہ نفس واصلاحِ باطن کے تعلق سے بھی اہم ہدایات مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے ارشادات ومکتوبات سے جمع کی گئی ہیں ، مولانا کی یہ محنت قابلِ قدر ہے،کام کرنے والوں کو ان شاء اللہ اس سے رہنمائی ملے گی، اور بعض دیگر فائدے بھی سامنے آئیں گے، دعا ہے کہ قارئین کے لئے یہ کتاب نافع ہو اور عنداللہ مقبول ہو، آمین۔ محمد رابع حسنی ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۲۱؍جمادی الآخر ۱۴۳۸ھ ۱۹؍اپریل ۲۰۱۷ء