دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
ہیں ،رؤساء اور اغنیاء کے لئے بھی خصوصی ہدایتیں ونصیحتیں جمع کی ہیں ، اور یہ سب حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے ملفوظات ومکتوبات سے ماخوذ ہیں ،جہاں ضرورت سمجھی مفتی صاحب نے مناسب تشریح بھی کردی ہے، اس وقت واقعی اس کا م کی اس وقت شدید ضرورت تھی۔ میں جماعت کے ایک ادنیٰ خادم ہونے کی حیثیت سے اپنے تمام بھائیوں سے خصوصاً کام سے لگے ہوئے اصاغر واکابر سے درخواست کروں گا کہ انتہائی سنجیدگی اور ٹھنڈے دل سے اس سلسلہ کی تمام تحریروں کو بغور پڑھیں ،سمجھیں ،اور ان کی رہنمائی میں کام کرنے کی کوشش کریں ،انشاء اللہ بہت سے فتنوں سے حفاظت ہوگی ،اور کام نہج پر چلے گا،اس کے نتائج بھی بہتر برآمد ہوں گے،اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے۔ ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند ۲۴؍۴؍۱۴۳۸ھ