دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب ۔ اور کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہدایات اور اہم نصائح |
عوت وتب |
|
سائلوں کے ساتھ کیا کہ ان کے کھانے کا پیالہ تک نیلام کرکے اس کی قیمت سے کلہاڑی خریدوادی اور فرمایا کہ’’جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاؤ اور بیچو اور اپنا گزارہ کرو۔ پس اگر سائل معذور ومجبورنہیں ہے، بلکہ ایسا ہے جو اپنے گزارے کے لئے کچھ کردھر سکتا ہے تو اس کا حق یہی ہے کہ حکمت کے ساتھ اس کو سوال سے بچایا جائے اور کسی کام سے لگانے کی کوشش کی جائے۔ اسی سلسلہ میں فرمایا نصوص کے معنیٰ اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق عمل کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کی جائے تو کبھی ان شاء اللہ غلط فہمی نہ ہو۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۸۹ملفوظ:۱۱۰)