اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
فاقے بڑھتے گئے…آخرمسلسل فاقوں کے دوران ایک روزحضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے روزہ رکھا،دن بھرعبادت وتلاوتِ قرآن میں مشغول رہے،جب شام ہوئی توافطارکیلئے پانی تک میسرنہ آسکا،اسی کیفیت میں تمام رات گذرگئی،دوسری صبح ان کی اہلیہ نائلہ ایک پڑوسن سے خفیہ طورپرکچھ پانی مانگ کرلائیں ، اوراپنے شوہرکوپیش کیا،جبکہ طلوعِ صبح سے قبل ہی حضرت عثمانؓ بغیرکچھ کھائے پئے ہی دوبارہ روزے کی نیت کرچکے تھے…،نمازِفجرکے بعدقرآن کریم کی تلاوت میں مشغول ہوگئے،اس دوران کچھ دیرکیلئے آنکھ لگ گئی توخواب میں دیکھاکہ رسول اللہﷺنیزحضرات ابوبکروعمررضی اللہ عنہماکسی باغ میں تشریف فرماہیں ، اورانہیں مخاطب کرتے ہوئے یوں فرما رہے ہیں ’’عثمان!آج شام تم روزہ ہمارے ساتھ افطارکروگے…‘‘ نیندسے بیدارہوتے ہی صاف ستھرانفیس لباس زیب تن کیا،اورعبادت میں مشغول ہوگئے،دن بھریہی کیفیت رہی…نیزاس روزاللہ کی رضامندی وخوشنودی کی خاطربیس غلام بھی آزادکئے۔ اتفاق سے اسی روزمدینہ میں یہ خبرگردش کرنے لگی کہ ان باغیوں کی سرکوبی کی غرض سے اسلامی ریاست کے دوردرازکے بعض علاقوں سے متعددلشکرمدینہ کی جانب رواں دواں ہوچکے ہیں…اس خبرکی وجہ سے باغیوں نے اپنی مذموم کارروائیاںتیزکرنے کی ٹھانی۔ مزیدیہ کہ اس موقع پرمدینہ شہرمیں موجودکبارِصحابۂ کرام میں سے متعددحضرات نے اپنے نوجوان بیٹوں کوحضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے گھرکی حفاظت پرمأمور کررکھاتھا،تاکہ ان باغیوںمیں سے کوئی کسی صورت اندرداخل نہ ہوسکے،ان نوجوانوں میں بالخصوص حسن بن علی بن ابی طالب ، حسین بن علی بن ابی طالب،عبداللہ بن عمربن