اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کی نوبت آئی …تب ہمیشہ ہرغزوے کے موقع پرحضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ پیش پیش رہے اورشجاعت وبہادری کے خوب جوہردکھاتے رہے… اسی طرح رسول اللہﷺکی خدمت میں حاضری ٗ علمی استفادہ ٗ اورکسبِ فیض میں بھی یہ ہمیشہ نہایت جذبے ٗ اخلاص اورلگن کے ساتھ مشغول ومنہمک رہے۔ اسی کیفیت میں مدینہ منورہ میں وقت گذرتارہا…حتیٰ کہ رسول اللہﷺکامبارک دور گذر گیا، آپؐ عماربن یاسررضی اللہ عنہ سے ہمیشہ تادمِ آخرانتہائی مسرورومطمئن رہے۔حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ کورسول اللہﷺکے مبارک دورمیں جوقدرومنزلت حاصل تھی ٗ حضرات خلفائے راشدین کے دورمیں بھی ان کی وہی حیثیت اورقدرومنزلت اس معاشرے میں برقراررہی۔ نیزیہ کہ جس طرح یہ رسول اللہﷺکے مبارک دورمیں ہمیشہ ہرغزوے کے موقع پرپیش پیش رہے ٗ اسی طرح خلفائے راشدین کے دورمیں بھی اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطران کایہی جذبہ برقراررہا،بالخصوص خلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں مرتدین ٗ مانعینِ زکوٰۃ ٗ اوراسی طرح جھوٹے مدعیانِ نبوت کے خلاف بہت سی جنگوں کی جونوبت آئی تھی ،ان میں سے بعض جنگیں انتہائی خطرناک اوراعصاب شکن قسم کی تھیں (مثلاً جنگِ یمامہ) ایسی تمام جنگوں کے موقع پرحضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ پیش پیش رہے اوربے مثال شجاعت وبسالت کے نمونے دکھاتے رہے…نیزخلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِخلافت میں فارس وروم کے خلاف لڑی جانے والی بڑی بڑی تاریخی جنگوںکے موقع پر بھی شریک رہے۔