اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بیاسی سال کی عمرمیں انتقال تک ،یعنی اڑتالیس سال مسلسل یہی معمول جاری رہا… مزیدیہ کہ بہت سی بیواؤں اوریتیموں کی کفالت ونگہبانی مستقل طورپراپنے ذمے لے رکھی تھی،غرضیکہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ دینِ اسلام کی نشرواشاعت نیزضرورتمند مسلمانوں کی فلاح وبہبودکیلئے ہمیشہ دل کھول کراوربڑے پیمانے پرمالی تعاون کرتے رہے۔٭…شرم وحیاء: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فطری طورپرہی انتہائی شرمیلے تھے،شکل وصورت بھی بہت اچھی اورجاذبِ نظرتھی،اس پرمزیدیہ کہ شرم وحیاء کے غلبے کی وجہ سے چہرے پرہمہ وقت عجیب سی معصومیت چھائی رہتی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کاارشادہے:(لِکُلِّ دِینٍ خُلُقٌ وَ خُلُقُ الاِسلَامِ الحَیَاء) (۱) ترجمہ:(ہردین کاایک خاص اخلاق ہواکرتاہے،اوردینِ اسلام کاخاص اخلاق ’’حیاء‘‘ ہے ) ۔ یعنی دنیامیں جتنے مذاہب ہیں ان میں سے ہرایک کے ماننے والوں اورپیروکاروں کاکوئی خاص مزاج ہواکرتاہے اوران میں ایسی کوئی خاص صفت یاعادت نمایاں ہوتی ہے جوانہیں دوسرے سبھی انسانوں سے ممتازکرتی ہے اورجسے ان کی شناخت سمجھاجاتاہے۔ اسی طرح دینِ اسلام کابھی ایک خاص امتیازی وصف اورایک خاص پہچان ہے،اورہ ہے:’’شرم وحیاء‘‘۔ رسول اللہﷺکے اس ارشادکی روشنی میں دینِ اسلام میں ’’شرم وحیاء‘‘کی اہمیت ٗنیز ------------------------------ (۱) ابن ماجہ [۴۱۸۱]