اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت ابوعبیدہ عامربن الجراح رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت ابوعبیدہ عامربن الجراح رضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت ابوعبیدہ عامربن الجراح رضی اللہ عنہ کاتعلق شہرمکہ میں قبیلۂ قریش کے ایک معززخاندان سے تھا،ان کی شخصیت قدرتی وفطری طور پرانتہائی پرکشش تھی، چہرہ روشن ٗ بدن دبلاپتلا ٗاورقددرازتھا،لوگ انہیں اس دبلی پتلی اورلمبی تلوارسے مشابہ قراردیاکرتے تھے جواپنے دبلے پن کے باوجوداپنی تیزدھاراوربھرپور کاٹ کی وجہ سے دشمنوں کیلئے پیغامِ اجل ہواکرتی ہے۔ ٭مکہ شہرمیں دینِ اسلام کاسورج طلوع ہونے سے قبل ہی حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص دوستی اورقربت تھی ،دونوں میں بہت گہرے روابط تھے،چنانچہ ظہورِاسلام کے بعدحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی دعوت کے نتیجے میں ہی حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ مشرف باسلام ہوئے تھے۔ ٭حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ’’السابقین الأولین‘‘یعنی بھلائی میںسبھی لوگوں پرسبقت لے جانے والوں میں سے تھے،یعنی وہ عظیم ترین افرادجنہوں نے بالکل ابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیا کہ جب مسلمانوں کیلئے بہت ہی مظلومیت اوربے بسی وبے چارگی کازمانہ چل رہاتھا…یہی وجہ ہے کہ ان حضرات کابڑامقام ومرتبہ ہے ،ان کیلئے عظیم خوشخبریاں ہیں ٗ اورانہیں قرآن کریم میں ’’السابقین الأولین‘‘کے نام سے یادکیاگیاہے۔ ٭مزیدیہ کہ حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘یعنی ان دس خوش نصیب ترین افرادمیںسے تھے جنہیں اس دنیاکی زندگی میں ہی رسول اللہﷺنے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا۔