اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ شہرمیں قبیلۂ قریش کے مشہورخاندان ’’بنوعدی‘‘سے تھا(۱)حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کاتعلق بھی اسی خاندان سے تھا،لہٰذادونوں میں قرابت داری تھی ،سعیدکے والدزید ٗ اورحضرت عمرؓ باہم چچازادبھائی تھے،سعیدکی اہلیہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں۔ ٭حضرت سعیدبن زید رضی اللہ عنہ ’’السابقین الأولین‘‘یعنی بھلائی میںسبھی لوگوں پرسبقت لے جانے والوں میں سے تھے،یعنی وہ عظیم ترین افرادجنہوں نے بالکل ابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیا کہ جب مسلمانوں کیلئے بہت ہی مظلومیت اوربے بسی وبے چارگی کازمانہ چل رہاتھا…یہی وجہ ہے کہ ان حضرات کابڑامقام ومرتبہ ہے ،ان کیلئے عظیم خوشخبریاں ہیں ٗ اورانہیں قرآن کریم میں ’’السابقین الأولین‘‘کے نام سے یادکیاگیاہے۔ ------------------------------ (۱)خاندان ’’بنوعدی‘‘مکہ کے مشہورمحلہ ’’شُبیکہ‘‘میں آبادتھا۔ (۲)حضرت عمررضی اللہ عنہ کی بہن فاطمہ رضی اللہ عنہاسعیدرضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں،جبکہ سعیدکی بہن عاتکہ بنت زیدرضی اللہ عنہا(جن کی فہم وفراست اور علم وادب کی مکہ میں بڑی شہرت تھی)کی شادی عبداللہ بن ابی بکرالصدیق رضی اللہ عنہماکے ساتھ ہوئی تھی ، جوکہ سن آٹھ ہجری میں فتحِ مکہ اورپھرغزوۂ حنین کے فوری بعدغزوۂ طائف کے موقع پرشدیدزخمی ہوگئے تھے ، اورپھرمدینہ واپسی کے بعدانہی زخموں کے نتیجے میں شہیدہوگئے تھے ، تب ان کی بیوہ عاتکہ بنت زید یعنی سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ کی بہن ٗ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آگئی تھیں،اورپھریکم محرم سن ۲۴ہجری میںحضرت عمررضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعدان کی شادی حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ سے ہوگئی تھی۔