اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
فرمایا تھا۔ البتہ غزوۂ بدرکے بعدرسول اللہﷺکی حیاتِ طیبہ کے دوران جتنے بھی غزوات پیش آئے ٗ ہرغزوے کے موقع پرحضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ رسول اللہﷺکی زیرِقیادت حاضر اور شریک رہے اوراللہ کے دین کی سربلندی کی خاطرہمیشہ بے مثال شجاعت وبہادری کامظاہرہ کرتے رہے… وقت کایہ سفرجاری رہا…حضرت سعیدبن زید رضی اللہ عنہ کی طرف سے رسول اللہﷺکی خدمت میں حاضری ٗ کسبِ فیض ٗاستفادہ ٗ نیزآپؐ کی خدمت وپاسبانی کایہ سلسلہ اسی طرح چلتارہا…آپؐ کی طرف سے بھی سعیدؓکیلئے محبتوں اورشفقتوں کے مبارک سلسلے مسلسل جاری رہے…حتیٰ کہ اسی کیفیت میں آپؐ کامبارک دورگذرگیا،آپؐ تادمِ آخران سے ہمیشہ انتہائی خوش اورمسرورومطمئن رہے۔حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: ٭رسول اللہﷺکامبارک دورگذرجانے کے بعدخلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے دورمیں بھی حضرت سعیدبن زید رضی اللہ عنہ کووہی بلندترین مقام ومرتبہ اوروہی قدرومنزلت حاصل رہی…خلیفۂ اول کے مشیرِ خاص اورانتہائی قریبی دوست کی حیثیت سے انہیں دیکھاجاتارہا …اورپھریہی کیفیت باقی خلفاء کے دورمیں بھی رہی۔ حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ جس طرح رسول اللہﷺکے مبارک دورمیں پیش آنے والے تمام غزوات(ماسوائے غزوۂ بدر)کے موقع پرانتہائی جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کرتے رہے ٗ بلکہ پیش پیش رہے ،یہی صورتِ حال عہدِنبوی کے بعدخلفائے راشدین کے دورمیں برقراررہی،بالخصوص خلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِخلافت