اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بسم اللّہ الرحمٰن الرحیمحرفِ آغاز : الحمد للّہ ربّ العالمین ، والصّلاۃ والسّلام علیٰ أشرف الأنبیاء والمرسلین ، نبیّنا محمّد وعلیٰ آلہ وأصحابہ أجمعین ، أمابعد : حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تمام بنی نوعِ انسان میں وہ برگزیدہ وخوش نصیب ترین افراد تھے جنہیں خیرالبشر ٗ سیدالأولین والآخرین ٗ خاتم الأنبیاء والمرسلین ٗ رسول اکرم ﷺ کی زیارت ٗخدمت ٗصحبت ومعیت ٗ نیزآپؐسے براہِ راست کسبِ فیض کا اور دینِ برحق سیکھنے کاموقع نصیب ہوا،اورپھرانہی برگزیدہ شخصیات نے اس نورِنبوت کو اور اس مقدس ترین امانت کوآگے تمام امت تک پہنچانے کاانتہائی اہم اورمبارک ترین فریضہ سرانجام دیا،لہٰذا حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا رہتی دنیاتک تمام امت پریہ ناقابلِ فراموش احسان ہے، اوران کے اسی احسانِ عظیم کی بدولت آج ہم اس قابل ہیں کہ اللہ کے دین کوسمجھ سکیں،اس دینِ برحق کی پاکیزہ تعلیمات پرعمل کرسکیں،اوریوں …بتوفیقِ الٰہی…اپنے لئے دونوں جہانوں میں خیروخوبی اورصلاح وفلاح کاانتظام کرسکیں ۔ یقینایہی بات ان جلیل القدرشخصیات کی عظمت کوسمجھنے اوران کے بلندترین مقام ومرتبے کو پہچاننے کیلئے بہت کافی وشافی ہے،ان کی محبت ایمان کاتقاضاہے،جبکہ ان سے بغض رکھنا ٗ یا ان کے مقام ومرتبے کے بارے میں دل میں کسی قسم کاشک وشبہہ رکھنادراصل دینِ اسلام کی تمام عمارت کومجروح ومخدوش کردینے کے مترادف ہے۔ دینِ اسلام کاسب سے اولین ٗ اہم ترین ٗ اوربنیادی مأخذومصدر ’’قرآن کریم‘‘ ہے،اور