اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
تب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺکے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وہاں پہنچے اور سبھی اصحابِ صفہ کوبلالائے… اس کے بعدیہ فرماتے ہیں کہ ’’جب وہ سبھی اصحابِ صفہ وہاں بیٹھ گئے تورسول اللہﷺنے وہ پیالہ مجھے تھماتے ہوئے ارشادفرمایا’’یہ لوابوہریرہ!ان سب کوپلاؤ‘‘تب میں ایک ایک کو وہ دودھ کاپیالہ پیش کرتارہا،اورہرکوئی خوب سیرہوکرپیتارہا…حتیٰ کہ سبھی دودھ پی چکے ، تب میں نے وہ پیالہ واپس آپؐ کی خدمت میں پیش کردیا،اس پرآپؐ نے مسکراتے ہوئے میری جانب نگاہ اٹھاکردیکھا،اورپھرفرمایا :’’اب توبس صرف ہم دونوں ہی باقی رہ گئے‘‘ میں نے عرض کیا ’’آپؐ درست فرمارہے ہیں اے اللہ کے رسول‘‘تب آپؐ نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا’’پیو‘‘تب میں نے پیناشروع کیا،آپؐ بارباریہی ارشاد دہراتے رہے کہ ’’پیو‘‘اورمیں پیتارہا،یہانتک کہ آخرمیں نے عرض کیا’’قسم اس اللہ کی جس نے آپ کونبیِٔ برحق بناکرمبعوث فرمایاہے…اب مزیدپینے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے‘‘ تب آپؐ نے وہ پیالہ مجھ سے لے لیا،اوراس میں سے خودنوش فرمایا‘‘(۱) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے دل میں دینِ اسلام اورپیغمبرِاسلام کی حقانیت وصداقت پرمکمل اورغیرمتزلزل ایمان توپہلے ہی موجزن تھا،البتہ اب اپنی آنکھوں سے اتنے بڑے معجزے کامشاہدہ کرلینے کے بعدیقین وایمان میں مزیدپختگی آگئی۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ۷ھ میں ۲۸سال کی عمرمیں جب اپنے علاقے ’’تہامہ‘‘سے ------------------------------ (۱) صحیح بخاری[۶۴۵۲]کتاب(نمبر۸۱)الرقاق،باب(نمبر۱۷) کیف کان عیش النبیﷺ وأصحابہ…حضرت ابوہریرہؓ سے مروی اس طویل حدیث کی ابتداء اس طرح ہے : اَللّہُ الّذِي لَا اِلٰہَ اِلّا ھُو…