اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت طفیل بن عمرو الدَوسی رضی اللہ عنہ: جزیرۃ العرب میں ’’تہامہ‘‘نامی ایک مشہورعلاقہ جزیرۃ العرب میں ’’تہامہ‘‘نامی ایک مشہورعلاقہ تھا ٗجس کاکچھ حصہ آجکل حجاز(سعودی عرب) میں ٗجبکہ دیگرکچھ حصہ ملکِ یمن میں ہے(۱)وہاں ’’دَوس‘‘نامی ایک قبیلہ آباد تھا، جس کی طاقت اورشان وشوکت کے بڑے چرچے تھے،طفیل بن عمرونامی شخص اس طاقتور ترین قبیلے کاسردارتھا،نیزیہ کہ زمانۂ جاہلیت میں عرب معاشرے میں جوبڑے بڑے نامی گرامی ’’شرفاء‘‘تھے ٗ جن کی سخاوت وفیاضی ٗ مہمان نوازی ٗ اورشجاعت وبہادری کے بڑے چرچے تھے ٗ اوراسی بناء پرانہیں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتھاتھا ٗ انہی میں طفیل کاشمارہوتاتھا۔ طفیل کی سخاوت وفیاضی اورمہمان نوازی کایہ عالم تھاکہ اس کے گھرمیں چولہاکبھی نہیں بجھتا تھا،دروازہ کبھی بندنہیں کیاجاتاتھا،رات ہویادن…ہرایک کیلئے ہروقت اس کے گھرکا دروازہ کھلارہتا…اوردسترخوان سجارہتاتھا۔ مزیدیہ کہ وہ بہت ہی فصیح وبلیغ قسم کاادیب ٗ خوش بیان شاعر ٗ شعلہ انگیزخطیب ٗنیزبہت ہی باذوق ٗ سمجھدار ٗاوردانشورقسم کاسلجھاہواانسان تھا۔ ایک بارطفیل بیت اللہ کی زیارت کی غرض سے اپنے علاقے ’’تہامہ‘‘سے مکہ کی جانب روانہ ہوا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب مکہ میں رسول اللہﷺاورمشرکین کے مابین کشمکش خوب ------------------------------ (۱)بعض ماہرینِ جغرافیہ کے بقول ’’تہامہ‘‘دراصل اس پہاڑی سلسلے کانام ہے جوملکِ یمن سے ’’مکہ‘‘تک پھیلا ہوا ہے،بلکہ خودمکہ شہربھی ’’تہامہ‘‘میں ہی شامل ہے…واللہ أعلم۔