اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ: حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ مدینہ کے باشندے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ مدینہ کے باشندے تھے،یعنی ’’انصارِمدینہ ‘‘میں سے تھے،مدینہ کے مشہورقبیلے’’خزرج‘‘کے خاندان ’’بنوسَلَمَہ‘‘سے ان کاتعلق تھا۔(۱) حضرت کعب بن مالکؓ نے اس قدرابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیاتھاکہ ہجرت سے قبل جب نبوت کاتیرہواںسال چل رہاتھا،حج کے موقع پرمنیٰ میں ’’عقبہ‘‘نامی مقام پرمدینہ سے آئے ہوئے حجاج میں سے بہتّرافرادنے پیشگی منصوبے کے مطابق رسول اللہ ﷺسے خفیہ ملاقات کی تھی ،اورآپؐ کے دستِ مبارک پربیعت بھی کی تھی ٗجسے تاریخ میں ’’بیعتِ عقبہ ثانیہ‘‘کے نام سے یادکیاجاتاہے۔(۲) اوریہی وہ موقع تھاکہ جب مدینہ کے ان باشندوں نے رسول اللہﷺکوباقاعدہ مدینہ چلے آنے کی دعوت دی تھی،اورپھراسی کے نتیجے میں ہی ’’ہجرتِ مدینہ ‘‘کایادگار واقعہ پیش آیاتھا،جوآگے چل کردنیاکی تاریخ میں اولین’’ اسلامی ریاست ‘‘کے قیام ٗنیزمسلمانوں کے بے مثال عروج کاسبب بناتھا۔ ’’بیعتِ عقبہ ثانیہ‘‘کے اس یادگارموقع پررسول اللہﷺکے دستِ مبارک پربیعت کرنے ٗ اورپھراس موقع پرآپؐ کومستقل طورپرمدینہ چلے آنے کی دعوت دینے ٗ نیزآپؐکی حفاظت کی خاطربوقتِ ضرورت اپنی جان ومال ٗ اہل وعیال ٗ اورسبھی کچھ قربان کردینے کاعہد وپیمان کرنے والے ان بہتّرخوش نصیب اورعظیم ترین افرادمیں حضرت کعب بن مالکؓبھی ------------------------------ (۱) مدینہ منورہ میں مسجدقبلتین کے قریب یہ مشہورخاندان’’بنوسَلَمَہ‘‘آبادتھا۔ (۲)جبکہ اس سے قبل نبوت کے بارہویں سال عقبہ کے مقام پرہی مدینہ سے آئے ہوئے بارہ افرادنے بیعت کی تھی جسے’’ بیعتِ عقبہ اولیٰ‘‘کہاجاتاہے۔