اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
تحریرکیاجائے کہ جس طرح اس کاتلفظ مقصودہے،کسی اورطرح اسے پڑھاہی نہ جاسکے‘‘۔ چنانچہ اس فیصلے پرعملدرآمدکی غرض سے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کبارِصحابہ میں سے متعددایسے افرادپرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جنہیںتمام دینی علوم ٗبالخصوص قرآنی علوم میں خوب مہارت اوربے مثال دسترس حاصل تھی…اورپھراس کمیٹی کے سربراہ کے طورپرانہوں نے حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کومنتخب فرمایا(جیساکہ اس سے قبل ’’جمعِ قرآن ‘‘کے موقع پرخلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے بھی انہیں ہی منتخب فرمایاتھا) چنانچہ اس مقصدکیلئے مخصوص رسم الخط پراتفاق کیاگیا،اورپھراس مخصوص اورطے شدہ رسم الخط کے مطابق قرآن کریم کاازسرِنونیانسخہ تیارکیاگیا(حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی طرف نسبت کے طورپریہ مخصوص رسم الخط ہمیشہ کیلئے ’’رسمِ عثمانی‘‘ کے نام سے معروف ہوگیا)۔ اس موقع پر قرآن کریم کی ازسرِنوکتابت کایہ عظیم کام بھی حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کی سربراہی میں ہی انجام دے گیا…یوں ’’حفاظتِ قرآن‘‘کے حوالے سے حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کی یہ بھی ایک یادگارترین دینی خدمت ٗنیزتمام امت پرتاقیاقت ان کی طرف سے یہ بھی ایک احسانِ عظیم تھا۔٭…علم الفرائض: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کاقرآن کریم کے ساتھ جووالہانہ لگاؤاورتعلقِ خاطرتھا ٗنیزقرآنی علوم میں انہیں جوغیرمعمولی مہارت اور دسترس حاصل تھی …ظاہرہے کہ…بتوفیقِ الٰہی… یہ رسول اللہﷺکے ساتھ ان کی