اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کاتعلق شہرمکہ میں قبیلۂ قریش کے مشہورخاندان ’’بنوزہرہ‘‘سے تھا،اسی خاندان سے رسول اللہﷺکی والدہ ماجدہ آمنہ بنت وہب کابھی تعلق تھا…مزیدیہ کہ ان دونوں شخصیات (یعنی رسول اللہ ﷺ کی والدہ اورسعدبن ابی وقاص)میں قرابت داری کاتعلق بھی تھا۔ ٭حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ’’السابقین الأولین‘‘یعنی بھلائی میںسبھی لوگوں پرسبقت لے جانے والوں میں سے تھے،یعنی وہ عظیم ترین افرادجنہوں نے بالکل ابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیا کہ جب مسلمانوں کیلئے بہت ہی مظلومیت اوربے بسی وبے چارگی کازمانہ چل رہاتھا…یہی وجہ ہے کہ ان حضرات کابڑامقام ومرتبہ ہے ،ان کیلئے عظیم خوشخبریاں ہیں ٗ اورانہیں قرآن کریم میں ’’السابقین الأولین‘‘کے نام سے یادکیاگیاہے۔ ٭مزیدیہ کہ حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘یعنی ان دس خوش نصیب ترین افرادمیںسے تھے جنہیں اس دنیاکی زندگی میں ہی رسول اللہﷺنے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا۔ ٭شہرمکہ میں جب ’’نورِنبوت‘‘چمکااُن دنوں سعدمحض سولہ برس کے نوجوان تھے… اگرچہ ان کی زندگی کاوہ نوجوانی کادورتھا ٗکہ جب مزاج میں عموماًبے فکری اورلااُبالی پن کاغلبہ ہواکرتاہے…غوروفکرکی طرف زیادہ رجحان نہیں ہوتا…لیکن اس کے باوجود سعداکثرغوروفکرمیں ڈوبے رہتے…مجموعی طورپروہ اپنی قوم کی عادات ٗان کے عقائد ونظریات ٗ نیزان کی اخلاقی ومعاشرتی کیفیات سے قطعاًمطمئن نہیں تھے۔