اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت مُصعب بن عمیررضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکی بعثت اورشہرمکہ نورِنبوت سے جگمگانا مکہ شہرمیں جب رسول اللہﷺکی بعثت ہوئی اورشہرمکہ نورِنبوت سے جگمگانے لگاٗخالقِ ارض وسماء کی طرف سے اپنے حبیبﷺکوتمام دنیائے انسانیت کیلئے رہبرورہنما بنا کر بھیجا گیا … اُن دنوں شہرمکہ میں ایک نوجوان تھا،انتہائی حسین وجمیل،بہت ہی پُرکشش شخصیت کا مالک،بہت زیادہ نازونعم میں جس کی پرورش ہوئی تھی،اپنے ماں باپ کاوہ انتہائی لاڈلا اور پیاراتھا،تمام شہرمکہ میں سب سے زیادہ خوش لباس ٗخوش منظر ٗ سلیقہ مند ٗاورلائق وفائق تھا، ہمیشہ قیمتی ٗ جاذبِ نظر ٗ اوردیدہ زیب قسم کی پوشاک پہنتا،فرحت آمیزقسم کے عطربکثرت استعمال کرتا،اورہمہ وقت خوشبؤوں میں رچابسارہتا،جس گلی محلے سے گذرجاتا لوگوں کوپتہ چل جاتاکہ وہ نوجوان یہاں سے گذراہے…غرضیکہ نازونعم ٗنفاست ٗاور حسن وجمال میں تمام شہرمکہ میں وہ اپنی مثال آپ تھا… مزیدیہ کہ اس ظاہری خوبصورتی اورخوش پوشی کے ساتھ ساتھ سلیقہ وشعار ٗعقلمندی ٗ معاشرتی آداب واخلاق اوررکھ رکھاؤمیں بھی وہ یکہ وتنہاتھا،تمام شہرمکہ کے نوجوانوں میں کوئی اس کا ہم پلہ نہیں تھا،یہی وجہ تھی کہ نوجوانوں کی جتنی محفلیں سجتیں ٗان سب میں اس کی موجودگی کو ضروری سمجھاجاتا…اس نوجوان کانام تھا مُصعب بن عمیر۔ اُس معاشرے میںچونکہ فصاحت وبلاغت اورشعروشاعری کی بہت بڑی اہمیت تھی ، لہٰذانوجوانوں کی مختلف ادبی تنظیمیں بھی بکثرت وہاں موجودتھیں ،چونکہ شعروشاعری کے لحاظ سے بھی مصعب کادلکش اورمنفرداندازتھااس وجہ سے ادبی دنیااورشعروسخن کی محفلوں