اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
٭…سخاوت وفیاضی: حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ جس طرح ہمیشہ امن اورجنگ ٗ سفراورحضر ٗہرموقع پر رسول اللہ ﷺکی خدمت میں حاضررہے ٗآپؐ کی صحبت ومعیت ٗ علمی استفادہ ٗاورکسبِ فیض میں ہمہ وقت مشغول ومنہمک رہے …نیزدینِ برحق کی سربلندی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے…اسی طرح ان کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اللہ نے انہیں کافی خوشحالی وفراوانی سے نوازاتھا…اللہ کے دئیے ہوئے اس مال ودولت میں سے یہ ہمیشہ اللہ کی راہ میں ٗاللہ کے بندوں کی فلاح وبہبودکی خاطرٗ نیزاللہ کے دین کی سربلندی اور نشرواشاعت کی خاطرنہایت ہی سخاوت وفیاضی اوردریادلی کے ساتھ اپنامال خرچ کیاکرتے تھے۔ اس حوالے سے ان کاایک واقعہ کافی مشہورہے جوکہ اکثر کتبِ تفسیروحدیث وتاریخ میں مفصل مذکورہے۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ مدینہ میں مسجدِنبوی سے متصل ان کاایک باغ تھا(۱)جس میں بکثرت کھجوروں کے درخت تھے،اس کے علاوہ اس میں انگوربھی بہت زیادہ تھے،ان کے اس باغ کی کھجوریں اورانگوربہت ہی اعلیٰ قسم کے اورانتہائی خوش ذائقہ تھے،دوردورتک ان کے اس باغ کی اوراس کے میٹھے اورلذیذترین پھلوں کی بڑی شہرت تھی،نیزاس میں ایک کنواں بھی تھاجس کاپانی کافی خوش ذائقہ تھا…جیساکہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ (حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے ربیب) فرماتے ہیں: کَانَ أبُوطَلحَۃَ أکثَرَ الأنصَارِ بِالمَدِینَۃِ مَالاًمِن نَخلٍ ، وَکَانَ أحَبّ أموَالِہٖ الَیہِ بَیرَحَاء ، وَکَانت مُستَقبِلَۃَ المَسجد ، وَکَان رسُولُ اللّہِﷺ یَدخُلُھا ، ------------------------------ (۱) اب یہ مقام مسجدِنبوی کے اندرہے،باب فہد(باب نمبر۲۲) سے بالکل متصل…