اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کے ذریعے رومیوں کے خلاف کئی تاریخی اورفیصلہ کن قسم کی جنگیں سمندرکے پانیوں میں لڑی گئیں، جن کے نتیجے میں متعددچھوٹے بڑے ساحلی شہراورجزیرے مسلمانوں نے فتح کئے، جن میں مشہورتاریخی جزیرہ ’’قُبرُص‘‘ بھی شامل ہے۔(۱)(۴)کتابتِ قرآن کریم: خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی دینی خدمات میں اہم ترین اوریادگار خدمت کتابتِ قرآن کریم کیلئے مخصوص رسم الخط کی تعیین ہے ۔ اس کاپس منظرکچھ اس طرح ہے کہ قرآن کریم جوکہ عربی زبان میں ہے ،اس کے بہت سے کلمات اس طرح تحریرکئے گئے تھے کہ انہیں ایک سے زائدطریقوں سے پڑھاجاسکتاتھا،اہلِ زبان کیلئے اس میں کوئی دشواری نہیں تھی،لیکن خلیفۂ دوم اورپھرخلیفۂ سوم کے دورِخلافت میںاسلامی ریاست کی حدود بہت زیادہ وسعت اختیارکرگئیں ،غیرعرب دنیاکابہت وسیع رقبہ اسلامی مملکت میں شامل ہوا،جس کے ساتھ ہی وہاں کے باشندے بھی جوکہ غیرعرب تھے بہت بڑی تعداد میں مسلمان ہوتے چلے گئے،لہٰذاصورتِ حال یہ پیش آئی کہ قرآن کریم کے بہت سے کلمات جواس طرح تحریرکئے گئے تھے کہ انہیں ایک سے زائدطریقوں سے پڑھناممکن تھا ٗ اب غیرعرب چونکہ ان کلمات کے معنیٰ ومفہوم سے ناواقف تھے لہٰذاان کلمات کی تلاوت کے بارے میں ان میں اختلاف کی نوبت آنے لگی،کوئی ایک طرح پڑھتا…جبکہ کوئی دوسراشخص اسی کلمے کواپنی دانست کے مطابق دوسری طرح پڑھتا…ظاہرہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ تھا،کیونکہ یہ کسی عام کتاب کی بات نہیں تھی، بلکہ یہ توکلام اللہ کامعاملہ تھا۔ سلطنتِ فارس کے ایک دوردرازکے علاقے’’آرمینیا‘‘(۲)کے محاذپریہ معاملہ زیادہ ------------------------------ (۱)قبرص یعنی موجودہ Cyprus (۲) آرمینیاموجودہ ’’ روس‘‘ کے قریب واقع ہے۔