اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت زبیربن العوّام رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ میں قبیلۂ قریش کے خاندان ’’بنواسد‘‘سے تھا،ان کی والدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رسول اللہﷺکی پھوپھی تھیں،یعنی آپؓ رسول اللہﷺکے پھوپھی زادبھائی تھے۔ نیزحضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت اسماء رضی اللہ عنہاکے شوہرتھے۔ حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ کی ولادت مکہ شہرمیں ہوئی ،حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے ’’محمد‘‘اکثریوں کہاکرتے تھے کہ’’میرے والدطلحہ ٗ نیززبیربن العوام ٗ علی بن ابی طالب ٗ اورسعدبن ابی وقاص(رضی اللہ عنہم اجمعین) کی ولادت مکہ شہرمیں ایک ہی سال ہوئی تھی‘‘یعنی ولادت کے لحاظ سے یہ تمام حضرات ہم عمرتھے ۔ ٭حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ ’’السابقین الأولین‘‘یعنی بھلائی میںسبھی لوگوں پرسبقت لے جانے والوں میں سے تھے،یعنی وہ عظیم ترین افرادجنہوں نے بالکل ابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیا کہ جب مسلمانوں کیلئے بہت ہی مظلومیت اوربے بسی وبے چارگی کازمانہ چل رہاتھا…یہی وجہ ہے کہ ان حضرات کابڑامقام ومرتبہ ہے ،ان کیلئے عظیم خوشخبریاں ہیں ٗ اورانہیں قرآن کریم میں ’’السابقین الأولین‘‘کے نام سے یادکیاگیاہے۔ ٭مزیدیہ کہ حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘یعنی ان دس خوش نصیب ترین افرادمیںسے تھے جنہیں اس دنیاکی زندگی میں ہی رسول اللہﷺنے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا۔