اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پربیعت کرنے لگے…یوں خفیہ دشمنوں کی طرف سے تیارکی گئی وہ تمام سازشیں دم توڑگئیں…امت کی وحدت پارہ پارہ ہونے سے بچ گئی… اس عظیم کارنامے ٗ یعنی اس نازک موقع پرانصارکوسمجھانے اورانہیں قائل کرنے ٗ نیز مہاجرین وانصارکویکجااورمتحدرکھنے میں حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ نے جوبنیادی کردار اداکیا…یقیناان کایہ کارنامہ ہمیشہ ناقابلِ فراموش تصورکیاجاتارہے گا۔ ٭…اس نازک ترین موقع پرحضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کایہ ناقابلِ فراموش اورتاریخی کردار…ان کایہ مختصرمگردوٹوک فیصلہ …اورپھرتمام انصارِمدینہ کی طرف سے اس فیصلے کی پذیرائی …یقینایہ سب کچھ ان کے خلوصِ نیت اورایمانی جذبے کاہی نتیجہ تھا… عرصۂ درازتک کتابتِ وحی کی مقدس ترین خدمت سرانجام دیتے رہنا ٗ رسول اللہ ﷺکے ساتھ ان کاوالہانہ اورجذباتی لگاؤاورتعلقِ خاطر ٗ آپؐ کی خدمتِ اقدس میں رہتے ہوئے مسلسل علمی استفادہ ٗ کسبِ فیض ٗ اورپھراس کے نتیجے میں اُس معاشرے میں ان کاوہ بلندترین مقام ومرتبہ…یہی وہ تمام اسباب تھے جواس موقع پران کے اس مختصرمگرٹھوس فیصلے کی مقبولیت وپذیرائی کاسبب بنے…نیزیہی وجہ تھی کہ اس معاشرے میں تمام بڑے بڑے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جوخودجبالِ علم تصورکئے جاتے تھے…وہ ان کابے حداحترام کیاکرتے تھے…٭…وفات: اسی کیفیت میں وقت کاسفرجاری رہا…حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ نہایت ذوق وشوق اوربے مثال جذبے کے ساتھ اللہ کے دین کی خدمت اورنشرواشاعت میں ہمیشہ ہی مشغول ومنہمک رہے،اسی چیزکوتادمِ آخراپنااوڑھنابچھونااوراپناشیوہ وشعاربنائے رکھا ،