اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
’’مدینہ‘‘منتقل ہوئے تھے ٗ تب سے رسول اللہﷺ کے ساتھ خاص تعلقِ خاطر ٗ ہمہ وقت صحبت ومعیت ٗ علمی استفادہ ٗ اورکسبِ فیض کاسلسلہ جاری وساری رہا…حتیٰ کہ آپؐ کا مبارک دورگذرگیا،آپؐ تادمِ آخران سے انتہائی مسرورومطمئن رہے اوران کے ساتھ بہت زیادہ شفقت وعنایت کامعاملہ فرماتے رہے۔ رسول اللہﷺکامبارک زمانہ گذرجانے کے بعدبھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے شب وروزکے معمولات وہی رہے ٗ یعنی ہمہ وقت صرف علمِ دین کی خدمت ، اللہ کادین سیکھنا اور سکھانا… اسی کیفیت میں شب وروزکااورماہ وسال کایہ سفرجاری رہا۔٭…فقروفاقہ کی جگہ خوشحالی: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ٗ رسول اللہﷺکی خدمت میں ہمہ وقت مکمل توجہ اوردلجمعی کے ساتھ حاضری اورتحصیلِ علمِ دین کی خاطرجس طرح بھوک کی شدت اورفقروفاقے کی زحمت برداشت کرتے چلے آئے تھے،اب ان کے اس صبرکے نتیجے میں اللہ سبحانہ ٗ وتعالیٰ کی طرف سے یہ فضل وکرم بھی ہواکہ وہ فقروفاقہ اب جاتارہا…مرورِزمانہ کے ساتھ اسلامی فتوحات کاسلسلہ بڑھتاچلاگیا،جس کے نتیجے میں دوردرازکے مفتوحہ علاقوں سے بہت بڑی مقدارمیں مالِ غنیمت لگاتارمدینہ پہنچتارہا…یوں حالات نے پلٹاکھایا،سبھی کے حالات بدلے …ساتھ ہی حضرت ابوہریرہ ؓ کے حالات میں بھی تبدیلی آئی ،ایک وقت وہ تھاکہ جب ابوہریرہؓ مدینہ کے گلی کوچوں میں چلتے چلتے بھوک کی شدت کی وجہ سے گرجایاکرتے تھے…لیکن رفتہ رفتہ اب اس فقروفاقے کی جگہ خوشحالی وآسودگی آگئی ۔٭… اللہ کے شکرکاجذبہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی زندگی میں فقروفاقے کے طویل سلسلے کے بعدجب حالات