اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کی پیدائش رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کی پیدائش مکہ شہر میں ہوئی تھی جہاںان کاتعلق حبشی غلاموں کے ایک خاندان سے تھا،سردارانِ قریش میں سے ایک نامورشخصیت اُمیہ بن خلف کے یہ غلام تھے،اُس دورمیں غلاموں کی جوزندگی ہواکرتی تھی ٗ ویسی ہی زندگی یہ بھی گذاررہے تھے،شب وروزبلاچون وچرااپنے آقاکی خدمت اوراس کیلئے محنت ومشقت …اوربس…یہی ان کی زندگی تھی… انہی دنوں مکہ شہرمیں رسول اللہﷺکی بعثت کے چرچے ہونے لگے،تب سردارانِ قریش آپؐ کی باتوں کامذاق اُڑایاکرتے ، خوب تماشابنایاکرتے،اوران بیہودہ حرکات میں بلال کاآقاامیہ بن خلف سب ہی سے پیش پیش ہواکرتاتھا،آپؐکے بارے میں نازیباالفاظ کااستعمال ٗاوراخلاق سے گرے ہوئے کلمات…یہی امیہ کاروزمرہ کامعمول تھا۔ بلال کے کانوں تک یہ تمام باتیں پہنچتی رہتی تھیں،دینِ برحق کی طرف دعوت دیتے ہوئے رسول اللہﷺمکہ والوں کوجوکچھ کہاکرتے تھے…وہ بھی…نیزجواب میں سردارانِ قریش آپؐکے بارے میں جوکچھ کہاکرتے تھے …وہ بھی… اس حوالے سے ایک عجیب وغریب بات جواُن دنوں بلال نہایت شدت کے ساتھ محسوس کیاکرتے تھے ٗوہ یہ کہ ان کاآقاامیہ بن خلف ٗ نیزاس کے ہمنوارؤسائے قریش رسول اللہ ﷺکاخوب مذاق بھی اڑایاکرتے تھے…لیکن ساتھ ہی وہ اکثروبیشترآپس میں ایک دوسرے کومخاطب کرتے ہوئے یوں بھی کہاکرتے تھے کہ ’’بخداہم نے کبھی محمد (ﷺ) کو جھوٹ بولتے ہوئے نہیں سنا،خیانت کرتے ہوئے نہیں دیکھا،غداری ٗ بیوفائی ٗ اوروعدہ