اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کی وجہ سے رسول اللہﷺکی جوکیفیت تھی اس کی منظرکشی کرتے ہوئے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں: ’’زیدبن حارثہ جب مدینہ پہنچے اُس وقت رسول اللہﷺمیرے گھرمیں تشریف فرماتھے، اوراس وقت آپؐ نے محض ایک تہبندباندھ رکھی تھی، زیدنے جب گھرکادروازہ کھٹکھٹایا تو آپؐ اسی کیفیت میں اپنی تہبندتھامے ہوئے دروازے کی طرف لپکے،زیدکوگلے سے لگایا اوربوسہ بھی دیا،میں نے آپؐکواس کیفیت میں دروازے پرجاتے ہوئے نہ کبھی اس سے قبل دیکھاتھااورنہ کبھی اس کے بعددیکھا‘‘۔(۱) ٭…ہجرت کے بعداب یہاں مدینہ میں وقت کاسفرجاری رہا…رسول اللہﷺکیلئے زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ گھرکے فردکی مانندتوپہلے ہی تھے…اب مزیدہردم اورہرلمحہ یہ تعلق مضبوط سے مضبوط ترہوتاچلاگیا… مدنی زندگی میں مخالفین ومشرکین کی طرف سے مسلمانوں کومسلسل جارحیت کاسامناکرناپڑا ٗ جس کے نتیجے میں متعددغزوات کی نوبت آئی،ایسے میں ہرغزوے کے موقع پرزیدؓ رسول اللہ ﷺکی زیرِقیادت شریک رہے ٗبلکہ پیش پیش رہے ،اوربے مثال شجاعت وجرأت کا خوب مظاہرہ کرتے رہے۔٭… غزوۂ مؤتہ: آخر ۸ھمیں ایک بہت بڑی آزمائش سامنے آکھڑی ہوئی ،ہوایہ کہ ۶ھمیں مسلمانوں اورمشرکینِ مکہ کے مابین ’’صلحِ حدیبیہ ‘‘کے نام سے جومشہورتاریخی معاہدہ طے پایاتھا، اس ------------------------------ (۱)ترمذی[۲۷۳۲]باب ماجاء فی المعانقۃ والقبلۃ۔اس حدیث کی ابتداء اس طرح ہے : قَدِمَ زیدُ بن حَارِثَۃ المَدِینَۃَ وَرَسُولُ اللّہﷺ فِي بَیتِي…