اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت جعفربن ابی طالب رضی اللہ عنہ: حضرت جعفربن ابی طالب رضی اللہ کاتعلق حضرت جعفربن ابی طالب رضی اللہ کاتعلق مکہ شہرمیں قبیلۂ قریش کے مشہورومعززترین خاندان’’بنوہاشم‘‘سے تھا،ان کی شکل وصورت میں رسول اللہﷺکے ساتھ بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی تھی(۱)یہی وجہ تھی کہ رسول اللہﷺانہیں مخاطب کرکے فرمایاکرتے تھے: أشْبَھْتَ خَلْقِي وَ خُلُقِي(۲) یعنی’’آپ شکل وصورت میں بھی ٗ نیزاخلاق وعادات میں بھی میرے مشابہ ہیں‘‘ حضرت جعفررضی اللہ عنہ رسول اللہﷺکے مشفق ومہربان چچاٗخاندانِ بنوہاشم کے سردارٗ اورمتولیِٔ کعبہ ٗ یعنی جناب ابوطالب کے بیٹے تھے،آپﷺکی عمرمبارک آٹھ برس تھی جب آپؐکے دادامحترم عبدالمطلب کاانتقال ہوگیاتھا،تب داداکی وصیت کے مطابق آپؐ ابوطالب کی کفالت میں آگئے تھے(۳) ابوطالب کے چاربیٹے تھے،طالب ٗ عقیل ٗ جعفر ٗ اورعلی ٗ حضرت جعفرؓحضرت علیؓ سے دس سال بڑے تھے،ظہورِاسلام کے وقت حضرت علی ؓدس سال کے تھے،جبکہ حضرت جعفرؓکی عمر ------------------------------ (۱) تین افرادایسے تھے جن کی شکل وصورت میں رسول اللہﷺکے ساتھ بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی تھی، اول: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہابنت الرسولﷺ۔دوم: حضرت فاطمہ کے بڑے صاحبزادے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما۔سوم: حضرت جعفربن ابی طالب رضی اللہ عنہ۔ (۲) ترمذی[۳۷۶۵]باب مناقب جعفربن ابی طالب رضی اللہ عنہ۔ (۳)رسول اللہﷺکے داداعبدالمطلب کے دس بیٹے تھے،جن میں سے دویعنی حارث اورعبداللہ(آپؐکے والدگرامی) عبدالمطلب کی زندگی میں ہی وفات پاگئے تھے،باقی آٹھ تھے ، عبدالمطلب نے اپنے ان آٹھ بیٹوں میںسے ابوطالب کواپنے بعداپنے یتیم پوتے (رسول اللہﷺ) کاسرپرست مقررکیاتھا۔