اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ: بنی مَعن‘‘نامی ایک مشہورقبیلہ بہت پہلے کی یہ بات ہے،ملکِ عرب میں’’بنی مَعن‘‘نامی ایک مشہورقبیلہ تھا،اس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت تھی جس کانام’’سُعدیٰ بنت ثعلبہ‘‘تھا۔ ایک روزوہ حسبِ معمول اپنے گھرمیں کام کاج میں مشغول تھی،اورپھردن بھرکے اس کام کاج اورمحنت ومشقت کے بعدجب اسے کچھ فرصت میسرآئی اورگھڑی بھرکیلئے سستانے کی غرض سے وہ اپنے گھرکے آنگن میں بیٹھی …تواسے اپنے میکے کی یادستانے لگی،ماں باپ اوربھائی بہنوں سے ملاقات کیلئے دل مچلنے لگا…اورپھراس کا شوہر ’’حارثہ‘‘جوکام کاج کے سلسلے میں گھرسے باہرگیاہواتھا،شام کے وقت جب وہ واپس گھرلوٹاتوسُعدیٰ نے اس کے سامنے اس خواہش کااظہارکیا…جس پرشوہرنے اسے چند دنوں کیلئے میکے چلے جانے کی اجازت دے دی۔ تب ایک روزسُعدیٰ اپنے محلے کی دیگرچندمسافرعورتوں کے ہمراہ اس علاقے کی جانب روانہ ہوئی جہاں اس کامیکہ آبادتھا،اس سفرمیں اس کاکمسن لختِ جگر’’زید‘‘بھی ہمراہ تھا، جس کی عمراُس وقت آٹھ سال تھی۔ دورانِ سفرراستے میں کچھ لٹیروںنے حملہ کردیا،مال واسباب بھی لوٹا،اورکچھ لوگوں کوقیدی بناکراپنے ہمراہ لے گئے،جن میں سُعدیٰ کاکمسن لختِ جگر’’زید‘‘بھی شامل تھا…سُعدیٰ بیچاری ممتاکی ماری اس ناگہانی آفت پر بس روتی اورسرپیٹتی رہ گئی…پہلے آنسوبہاتی ہوئی اپنے میکے پہنچی ،انہیں بھی خوب رُلایا،اورپھراپنے گھرچلی آئی…حارثہ نے جب اپنی بیوی کوتنہاآتے دیکھاتووہ پریشان ہوگیا،سُعدیٰ نے اسے تمام ماجراکہہ سنایا…تب وہ ہوش و