اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ عنہ: معروف صحابیٔ رسولﷺ ٗنیزانتہائی اہم تاریخی شخصیت حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ عنہ کاتعلق معروف صحابیٔ رسولﷺ ٗنیزانتہائی اہم تاریخی شخصیت حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ میں قبیلۂ قریش کے مشہورومعززترین خاندان ’’بنومخزوم‘‘سے تھا،مکہ شہرمیں اوراس تمام معاشرے میں سیاسی ٗ معاشرتی ٗ ثقافتی ٗ اورمعاشی ٗ غرضیکہ ہرلحاظ سے خاندان بنومخزوم کوبڑی قدرومنزلت حاصل تھی۔ خالدبن ولیدنے جب مکہ شہرمیں اپنی ولادت ٗاورپھربچپن کے مرحلے کے بعدعہدِشباب میں قدم رکھاتوبہت جلدہی ان کی فطری صلاحیتیں ظاہرہونے لگیں ،ان کی شخصیت میں پوشیدہ ہنرنکھرکر سامنے آنے لگے،بالخصوص شجاعت وجرأت ٗ فنونِ حرب میں بے مثال مہارت ٗ جنگی تدابیرسے خوب واقفیت ٗ نیزبھرپوراورلاجواب قائدانہ صلاحیتیں …یہ وہ تمام خوبیاں تھیں جن کی بدولت ان کی شخصیت اس معاشرے میں روزبروزخوب نمایاں اورممتازہوتی چلی گئی…حتیٰ کہ آئندہ چل کرایک وقت ایسابھی آیاکہ جب جرأت وشجاعت ٗفنونِ حرب میں بے مثال مہارت ٗاوروسیع وعریض تاریخی فتوحات کے حوالے سے ان کی شخصیت ہمیشہ کیلئے افسانوی اورطلسماتی حیثیت اختیارکرگئی… دینِ اسلام کے ابتدائی دورمیں قریشِ مکہ کے دیگراکثروبیشترسرکردہ افرادکی مانندخالدبھی کافی عرصہ تک دینِ اسلام کی مخالفت پرکمربستہ رہے…البتہ مسلمانوں اورمشرکینِ مکہ کے مابین باقاعدہ لڑی جانے والی تین بڑی جنگوں کے حوالے سے خالدکی صورتِ حال یہ رہی کہ ۲ھمیں اولین غزوہ یعنی ’’بدر‘‘کے موقع پرخالدکسی وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے۔