اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
یہ کہنے کے بعدحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے اٹھے اورحضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے سامنے پہنچ کر ان کے ہاتھ پربیعت کی،اورپھرحضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، ودیگرتمام مسلمانوں نے بھی بیعت کی…یوں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کومسلمانوں کے خلیفۂ سوم کی حیثیت سے منتخب کیاگیا۔کارنامے اورخدمات: (۱)توسیعِ مسجدِ نبوی: مدینہ شہرکی آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے نمازیوں کیلئے مسجدِ نبوی ناکافی پڑنے لگی تھی،جس پرحضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس کی توسیع کافیصلہ کیا۔چنانچہ یہ کام مسلسل دس ماہ جاری رہا،اس دوران حضرت عثمانؓ اس مقدس کام کی بذاتِ خودنگرانی کرتے رہے اورشب وروزمصروف رہے،آخراینٹ ٗچونے ٗاورپتھرکی یہ نہایت خوشنما اور مستحکم عمارت تیارہوگئی۔(۲)فتوحات: خلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے سے عظیم الشان فتوحات کاجوبے مثال سلسلہ چلاآرہاتھا ٗاب خلیفۂ سوم کے زمانے میں بھی وہی سلسلہ کافی حدتک جاری رہا، خصوصاًابتدائی چندسالوں میں بڑے پیمانے پرفتوحات ہوئیں،اسلامی لشکربیک وقت ایک جانب ایشیااوردوسری جانب افریقہ میں پیش قدمی کرتارہا،اسلامی ریاست وسیع سے وسیع ترہوتی چلی گئی،طرابلس اورمراکش فتح ہوئے،افغانستان ٗ خراسان اورترکستان کے بہت سے حصے اسلامی ریاست میں شامل ہوئے ،آرمینیااورآذربائیجان کی فتح کے نتیجے میں