اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
اتنے بڑے اعزازکویادکرکے سعدؓماضی کی تمام تلخیوں اورمصائب وآلام کے اس تمام سلسلے کوبھول جاتے اوران کے ہونٹوں پرمسکراہٹ پھیل جاتی… وقت کاپہیہ چلتارہا…حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف سے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضری ٗ کسبِ فیض ٗاستفادہ ٗ نیزآپؐ کی خدمت وپاسبانی کایہ سلسلہ اسی طرح چلتارہا…آپؐ کی طرف سے بھی سعدؓ کیلئے محبتوں اورشفقتوں کے سلسلے مسلسل جاری رہے…حتیٰ کہ اسی کیفیت میں آپؐ کامبارک دورگذرگیا…آپؐ تادمِ آخرسعدؓسے انتہائی خوش اورمسرورومطمئن رہے۔حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: ٭…رسول اللہﷺکامبارک دورگذرجانے کے بعدخلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے دورمیں بھی حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کووہی بلندترین مقام ومرتبہ حاصل رہااوراس معاشرے میں ان کی وہی قدرومنزلت برقراررہی…خلیفۂ اول کے مشیرِ خاص اورانتہائی قریبی دوست کی حیثیت سے انہیں دیکھاجاتارہا …ظاہرہے کہ ان دونوں جلیل القدرشخصیات میں بہت قدیم تعلق تھااورپرانی شناسائی اوردوستی تھی…حتیٰ کہ مکہ شہرمیں دینِ اسلام کے بالکل ابتدائی دورمیں خودحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی طرف سے دعوت کے نتیجے میں ہی توسعدرضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تھے…جب ان کی عمرمحض سولہ برس تھی… ٭…اورپھرخلیفۂ اول کے انتقال کے بعدجب حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے خلیفۂ دوم کی حیثیت سے منصبِ خلافت سنبھالا…تب کچھ ایسے حالات پیداہوتے چلے گئے جن سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ خالقِ ارض وسماء نے سعدؓکے نصیب میں بہت زیادہ