اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی جو’’ ابوایوب انصاری ‘‘کی کنیت سے معروف رسول اللہﷺکے یہ جلیل القدرصحابی جوکہ’’ ابوایوب انصاری ‘‘کی کنیت سے معروف ہوگئے،جبکہ ان کانام خالدبن زیدتھا،مدینہ کے مشہورومعروف اورمعززترین خاندان ’’بنونجار‘‘ سے ان کاتعلق تھا۔ رسول اللہﷺکے دادامحترم یعنی عبدالمطلب کی والدہ سلمیٰ بنت عمروکاتعلق بھی اسی خاندان سے ہی تھا،لہٰذااس طرح رسول اللہﷺکے ساتھ اس خاندان ’’بنونجار‘‘کی رشتے داری بنتی تھی۔ رسول اللہﷺکے والدعبداللہ بن عبدالمطلب جب سیدہ آمنہ بنت وہب کے ساتھ شادی کے محض چندماہ بعدملکِ شام کی طرف تجارتی سفرپرروانہ ہوگئے تھے،اورپھروہاں سے واپسی کے موقع پردورانِ سفربیمارپڑگئے تھے،مکہ اورملکِ شام کے درمیان وہ تجارتی شاہراہ جس پراُس زمانے میں تجارتی قافلے چلاکرتے تھے ٗوہ مدینہ کے قریب سے گذرتی تھی،چنانچہ واپسی کے اس سفرکے دوران جب راستے میں عبداللہ کی طبیعت زیادہ ناسازہوئی اوران کیلئے سفرجاری رکھناکافی مشکل ہوگیا،ایسے میں یہ قافلہ جب مدینہ کے قریب سے گذررہاتھا، توموقع غنیمت جانتے ہوئے عبداللہ سفرجاری رکھنے کی بجائے مدینہ میں ہی رک گئے تھے،’’خاندانِ بنونجار‘‘کے ساتھ اپنی اسی قرابت داری کی وجہ سے انہوں نے مدینہ میں اسی خاندان میں قیام کیاتھا،اورتب ان کی طیعت سنبھل نہیں سکی تھی ، چنددن کی علالت کے بعدوہیں مدینہ میں ہی ان کاانتقال ہوگیاتھا،اورپھروہیں تدفین بھی ہوئی تھی۔