اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
رسول اللہﷺ اپنے ان کمسن نواسوں سے بہت زیادہ محبت کیاکرتے تھے ،ایک موقع پر آپؐ نے ان دونوں کے بارے میں ارشادفرمایاتھا: ھُمَا رَیحَانَتَايَ مِنَ الدُّنیَا (۱) یعنی’’اس دنیامیں یہ دونوں میرے پھول ہیں‘‘۔ نیزآپؐ اپنے داماداورچچازادیعنی حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی ہمیشہ انتہائی شفقت وعنایت کامعاملہ فرمایاکرتے تھے،چنانچہ ایک موقع پرآپؐ نے ان کیلئے ان الفاظ میں دعاء فرمائی : اَللّھُمّ وَالِ مَن وَالَاہُ ، وَ عَادِ مَن عَادَاہ (۲)یعنی ’’اے اللہ جوکوئی اس سے دوستی رکھے توبھی اُس سے دوستی رکھ ، اورجوکوئی اس سے دشمنی رکھے توبھی اُس سے دشمنی رکھ‘‘۔ نیزایک بارآپؐ نے حضرت علیؓکومخاطب کرتے ہوئے یہ ارشادفرمایا: أَنتَ أَخِي فِي الدُنیَا وَالآخِرَۃِ(۳) یعنی’’ اے علی! آپ دنیامیں بھی اورآخرت میں بھی میرے بھائی ہیں‘‘۔ہمہ گیرشخصیت: اللہ عزوجل نے اپنے اس برگزیدہ بندے یعنی علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کوگوناگوں اوصاف وکمالات سے نوازاتھا،ان کی شخصیت میں جامعیت وہمہ گیری نمایاں نظرآتی تھی،اس چیزکامختصرتذکرہ درجِ ذیل ہے:٭…شجاعت وبہادری : شجاعت وبہادری کے لحاظ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شخصیت کاجائزہ لیاجائے توہم ------------------------------ (۱)مسندامام احمد[۸/۵۰] نیز: الأدب المفرد[۸۵]باب ’’الولدمبخلۃ ومجبنۃ‘‘ ۔ (۲)مسندامام احمد[۲/۱۹۵] (۳)ترمذی[۳۷۲۰]باب مناقب علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ۔