اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ شہرمیں مشہورقبیلۂ قریش کے معززترین خاندان ’’بنوہاشم‘‘سے تھا،یہ رسول اللہﷺکے چچاتھے،عمرمیں آپؐ سے تقریباًچارسال بڑے تھے۔اپنے بھائی ابوطالب بن عبدالمطلب کی وفات کے بعدیہی خاندانِ ’’بنوہاشم‘‘کے سردار ٗنیز’’متولیِٔ کعبہ‘‘تھے،یہی وجہ تھی کہ اُس معاشرے میں انہیں انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتاتھا۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ قبل ازاسلام اُس معاشرے میں بھی سخاوت وفیاضی میں اپنی مثال آپ تھے، مہمان نوازی ٗ نیزمحتاجوں وضرورتمندوں کی مددواعانت اوران کی خبرگیری کے معاملے میں ہمہ وقت پیش پیش رہاکرتے تھے۔ حضرت عباسؓابتداء سے ہی انتہائی شریف النفس قسم کے انسان تھے،ابوطالب کی طرح یہ بھی ہمیشہ رسول اللہﷺکے ساتھ بہت ہی رحمت وشفقت کامعاملہ کیاکرتے تھے،مشرکینِ مکہ کے مقابلے میںآپؐ کی طرف سے ہمیشہ مدافعت وحمایت کی بھی حتیٰ المقدورکوشش وجستجوکیاکرتے تھے۔ نبوت کے تیرہویں سال بیعتِ عقبہ ثانیہ کے موقع پرآپؐ جب مدینہ سے آئے ہوئے افرادکے ساتھ طے شدہ منصوبے کے مطابق خفیہ ملاقات کی غرض سے رات کی تاریکی میں اپنے گھرسے منیٰ کی جانب روانہ ہونے لگے،تب عین وقت پرحضرت عباسؓ بھی آپہنچے ، اوراصرارکیاکہ ’’میں آپ کو ہرگزتنہانہیں جانے دوں گا،میں بھی ضرورآپ کے ہمراہ وہاں جاؤںگا‘‘۔