اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
اُن کے بعد ٗ اورپھروہ لوگ جو اُن کے بعد) نیزارشادِنبوی ہے: (لَاتَسُبُّوا أصْحَابِي، فَلَوأنَّ أَحَدَکُم أنْفَقَ مِثلَ أُحُدٍ ذَھَباً مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِھِم وَلَا نَصِیْفَہٗ) (۱) یعنی ’’میرے ساتھیوں کوبرانہ کہو،و، کیونکہ تم میں سے اگرکوئی اُحدپہاڑکے برابرسونااللہ کی راہ میںخرچ کرے ٗ تب بھی وہ اُس اجروثواب کا مستحق نہیں بن سکتاجومیرے ساتھیوں میں سے محض مٹھی بھر(اناج) اللہ کی راہ میںخرچ کرنے والے کیلئے ہے‘‘۔(۲) اسی طرح ارشادِنبوی ہے: (اَللّہَ اَللّہَ فِي أصْحَابِي ، لَاتَتَّخِذُوھُم غَرَضاً مِن بَعْدِي ، فَمَن أحَبَّھُم فَبِحُبِّي أحَبَّھُم ، وَمَن أبْغضَھُم فَبِبُغْضِي أَبْغَضَھُم ، وَمَن آذَاھُم فَقَدْ آذَانِي ، وَمَن آذَانِي فَقَد آذَیٰ اللّہَ، وَمَن آذَیٰ اللّہَ فَیُوْشِکُ أن یَأخُذَہ) (۳) ترجمہ:(میرے ساتھیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو،تم میرے بعدانہیں [اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کی خاطر]نشانہ نہ بنانا، جوکوئی ان سے محبت رکھتاہے وہ دراصل مجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھتاہے،اورجوکوئی ان سے بغض رکھتاہے وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھتاہے۔جس نے انہیں کوئی اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی،اورجس نے مجھے اذیت پہنچائی اس نے اللہ کو اذیت پہنچائی،اورجس نے اللہ کواذیت پہنچائی ٗ اللہ عنقریب اس کی گرفت فرمائے گا‘‘۔٭…حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں ’’فرقِ مراتب‘‘: یقیناحضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تمام جماعت ہی برگزیدہ ترین ہے ۔ ------------------------------ (۱)متفق علیہ ۔مشکوٰۃ المصابیح[۵۹۹۸]باب مناقب الصحابہ (۲)ترمذی[۳۸۶۲]باب فی من سبّ أصحاب النبیﷺ۔ (۳) اُس دورمیں’’مُد‘‘غلہ واناج تولنے کیلئے ایک پیمانہ تھا۔