اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ: حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کاتعلق حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ شہرمیں قبیلۂ قریش کے انتہائی مشہور ومعزز ترین خاندان ’’بنوہاشم‘‘سے تھا،مکہ میں رسول اللہﷺکی ولادت باسعادت سے دو سال قبل ان کی ولادت ہوئی تھی۔ حضرت حمزہؓ رسول اللہﷺکے چچا ٗ نیزرضاعی بھائی تھے،ابولہب کی کنیزثُویبہ(۱) جس نے آپؐ کی ولادت باسعادت کے فوری بعدآپؐکودودھ پلایاتھا ٗ اسی نے انہیں بھی دودھ پلایاتھا۔ مکہ شہرمیں اوراس معاشرے میں ابتداء سے ہی حضرت حمزہ ؓ کی بڑی حیثیت اوربہت زیادہ قدرومنزلت تھی،خاندان بنوہاشم کے چشم وچراغ تھے،شجاعت وبہادری میں اپنی مثال آپ تھے،ان کی شخصیت میں ایک خاص قسم کارعب ٗ جلال ٗ اوروقارپایاجاتاتھا۔ دینِ اسلام کاابتدائی دورجوکہ مسلمانوں کیلئے انتہائی مشکلات سے بھرپورتھا،اسی دورمیں جب نبوت کاچھٹاسال چل رہاتھا ٗ ایک روزرسول اللہﷺجب ’’صفا‘‘کے قریب کسی جگہ سے گذررہے تھے،تب اتفاقاً وہاں ابوجہل بھی آپہنچا،آپؐکواس نے بہت زیادہ برا بھلا کہا،انتہائی نازیباقسم کی باتیں کیں،اورخوب ہرزہ سرائی کرتارہا…آپؐ نے اس کی اس بیہودگی کاکوئی جواب نہیں دیا…تب وہ اپنی اس فضول اوربیہودہ گفتگوکے بعد، اور آپ ؐکی شان میں اس قدرگستاخی کے بعدوہاں سے کچھ فاصلے پرسردارانِ قریش کی ایک محفل میں ------------------------------ (۱) برصغیرپاک وہندمیں بہت سے لوگ اپنی بچیوں کانام ’’ثوبیہ‘‘رکھتے ہیں ، غالباًًاسی کنیزکی طرف نسبت کی وجہ سے ،حالانکہ یہ لفظ ’’ثُویبہ‘‘ہے ، نہ کہ ’’ثوبیہ‘‘۔