اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
وخوشنودی کی خاطر اپنامال خرچ کرے گاوہ جہنم کی آگ سے محفوظ رہے گا…البتہ بطورخاص اس سے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ بھی مقصودہے۔(۱) حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کااُس معاشرے میں کافی اثرورسوخ تھا اورحلقۂ احباب بھی کافی وسیع تھا،لہٰذاانہیں اللہ کی طرف سے ’’ہدایت ‘‘کی شکل میں جوخیرنصیب ہوئی تھی اسے انہوں نے خوداپنی ذات تک محدودرکھنے کی بجائے اس اثرورسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش بھی نہایت سرگرمی اورجذبے کے ساتھ شروع کردی ، چنانچہ ان کی ان دعوتی وتبلیغی کوششوں کے نتیجے میں اُس معاشرے کے متعدد ایسے بڑے بڑے اوربااثر افرادمشرف باسلام ہوگئے جوآگے چل کردینِ اسلام کے بڑے علمبردار اور اس قافلۂ توحیدکے سپہ سالارثابت ہوئے…دینِ اسلام کی نشرواشاعت اورسربلندی کی خاطر جنہوں نے تاریخی خدمات اورناقابلِ فراموش کارنامے انجام دئیے ، ’’عشرہ مبشرہ ‘‘ یعنی وہ دس خوش نصیب ترین حضرات جنہیں اس دنیاکی زندگی میں ہی رسول اللہ ﷺ نے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا ٗ ان میں سے پانچ حضرات نے آپؓ کی دعوت اور تبلیغی کوششوں کے نتیجے میں ہی دینِ برحق قبول کیاتھا(۲)٭…’’صدیق‘‘ مکی دورمیں جب نبوت کا بارہواںسال چل رہاتھا،تب ماہِ رجب میںوہ انتہائی عجیب و ------------------------------ (۱) مزیدتفصیل کیلئے سورۃ اللیل میں مذکورہ آیات کی تفسیرملاحظہ ہو۔ (۲) یعنی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ،حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ، حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ، حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ ،حضرت زبیربن العوام رضی اللہ عنہ۔ جبکہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘میں سے دیگرپانچ حضرات یہ ہیں : حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ،حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ ، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ،حضرت ابوعبیدہ عامربن الجراح رضی اللہ عنہ ،حضرت سعیدبن زیدرضی اللہ عنہ۔