اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت عماررضی اللہ عنہ کے والدحضرت یاسررضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت عماررضی اللہ عنہ کے والدحضرت یاسررضی اللہ عنہ کاتعلق دراصل ملکِ یمن سے تھا،ایک باروہ کسی کام کے سلسلے میں یمن سے مکہ آئے تھے،اورپھرمستقل وہیں رہائش اختیارکرلی تھی،اورپھررفتہ رفتہ شہرمکہ میںمقامی باشندوں کے ساتھ ان کے تعلقات مستحکم ہوتے گئے،حتیٰ کہ آخرسردارانِ قریش میں سے کسی نے اپنی کنیز’’سُمیّہ ‘‘کے ساتھ ان کی شادی کرادی ،کچھ عرصے بعداللہ نے ان دونوں میاں بیوی کوبیٹاعطاء فرمایاجس کانام انہوں نے ’’عمار‘‘رکھا۔ مکہ کے گلی کوچوں میں کھیلتے کودتے عمارنے اپنابچپن گذارا،اورپھر جب نوجوانی کے مرحلے میںقدم رکھاٗ توانہی دنوں شہرمکہ آفتابِ نبوت کی کرنوں سے جگمگانے لگاتھا…رسول اللہ ﷺنے جب اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیغامِ حق پہنچانے کاسلسلہ شروع فرمایاتوبالکل ابتدائی دنوں میں ہی ان تینوں افرادپرمشتمل یہ مختصرساگھرانہ دعوتِ حق پر لبیک کہتے ہوئے مسلمان ہوگیا۔ دینِ اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمانوں کوجن مصائب وآلام سے گذرناپڑتاتھا،وہی صورتِ حال ان تینوں کے ساتھ بھی پیش آئی ،آزمائشوں اورپریشانیوں کے وہی لامتناہی سلسلے ان کے سامنے بھی آکھڑے ہوئے…ہرروزجب سورج بلندہوجاتااوردھوپ خوب چمکنے لگتی…اوپرسے سورج آگ برساتا…اورنیچے سے دہکتی ہوئی زمین شعلے اگلتی… ایسے میں مشرکینِ مکہ ان تینوں کوکسی کھلے میدان میں لے جاتے،،تب بڑے بڑے سردارانِ قریش ٗ نیزشہرکے آوارہ اوراوباش قسم کے نوجوان بھی …سب جمع ہوجاتے