اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
¾وسٹ بکس |
|
حضرت صُہیب بن سِنان رومی رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت صہیب بن سنان رومی رضی اللہ عنہ کے والدین کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت صہیب بن سنان رومی رضی اللہ عنہ کے والدین کاتعلق دراصل ملکِ یمن سے تھا،اُس زمانے میں ملکِ یمن روئے زمین کی عظیم قوت ’’سلطنتِ فارس‘‘کے تابع تھا،حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ کی پیدائش سے قبل (زمانۂ قبل ازاسلام میں ) ان کاباپ سِنان بن مالک النُمیری سلطنتِ فارس کی طرف سے ملکِ یمن میں کسی بڑے سرکاری عہدے پرفائزتھا،سرکاری ملازم کی حیثیت سے وقتاًفوقتاً اس کاتبادلہ مختلف مقامات کی جانب ہوتارہتاتھا۔اسی طرح ایک بارسلطنتِ فارس کے بادشاہ کسریٰ نے’’اَلاُبُلّہ‘‘نامی ایک مقام کے گورنرکی حیثیت سے اس کی تقرری کی،اوراسے وہاں پہنچنے کی ہدایت کی،یہ مقام موجودہ شہر’’موصل‘‘ (عراق کامشہورشہرجوکہ ترکی کی سرحدسے متصل ہے،جہاں کُردباشندوں کی اکثریت ہے)کے قرب وجوارمیں کہیں واقع تھا ۔ چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں سنان بن مالک النُمیری اپنی بیوی سلمیٰ سمیت وہاں منتقل ہوگیا، اوراس علاقے کے گورنرکی حیثیت سے نئی زندگی کاآغازکیا،اوریوں اس نئے مقام پرزندگی کاسفررواں دواں ہوگیا۔ کچھ ہی عرصہ گذراتھاکہ ان دونوں کے یہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ،جس کانام انہوں نے ’’صہیب‘‘رکھا،گذرتے ہوئے وقت کے ساتھ …وہاں اس شاہی محل میں بہت ہی نازونِعَم اورشاہی شان وشوکت سے بھرپوراس ماحول میں اس بچے کی پرورش ہوتی رہی، گورنرکالاڈلابیٹااورنورِنظرہونے کے علاوہ مزیدخاص بات یہ کہ یہ بچہ خوبصورت بھی بہت