اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ترین خدمت بھی تھی،حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کیلئے یہ بہت بڑاشرف اوراعزازبھی تھاکہ وہ کمیٹی جوپہلی بارقرآن کریم کوکتابی شکل میں یکجاکرنے کامبارک ترین کام انجام دے رہی تھی ٗیہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے…نیزاس سے رسول اللہﷺکے اولین جانشین اورخلیفۃ المسلمین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ودیگراکابرصحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نزدیک زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کاجومقام ومرتبہ تھا،ان کے علم پرانہیں جومکمل اعتماد تھا،اس سے بھی بڑھ کریہ کہ ان کی امانت ودیانت پرجوبھروسہ تھا…اس واقعے سے اس چیزکی بھی خوب عکاسی ہوتی ہے…گویارسول اللہﷺکے اولین جانشین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ٗودیگراکابرصحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نزدیک ’’قرآن کریم‘‘کے بارے میں حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کاعلم ’’حرفِ آخر‘‘کی حیثیت رکھتاتھا… چنانچہ حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کی زیرِنگرانی اس کمیٹی نے پہلی بار’’جمعِ قرآن‘‘کی یہ عظیم خدمت انجام دیتے ہوئے قرآن کریم کوکتابی شکل میں یکجااورمحفوظ کرلیا… یقینااس حوالے سے تمام امتِ مسلمہ تاقیامت حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کی مرہونِ منت رہے گی۔٭…’’رسمِ عثمانی…اورحضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ‘‘: خلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی اس جہانِ فانی سے رحلت کے بعدخلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کادورآیا،جوکہ یادگاراوربے مثال فتوحات کادورتھا،جس کے نتیجے میں اسلامی ریاست مشرق ومغرب میں بہت زیادہ وسعت اختیار کرگئی … مزیدیہ کہ ان مفتوحہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غیرعرب باشندے بھی بہت بڑی تعداد