اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کویوں رسول اللہﷺکی مدینہ تشریف آوری کے فوری بعدآپؐ کی مہمان نوازی کاجوشرف حاصل ہوا…ظاہرہے یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی… اللہ کے حبیب ٗ خیرالبشر ٗ افضل الرسل ٗ سیدالاولین والآخرین ٗ رحمۃ للعالمین ٗ رسول اکرم ٗصلی اللہ علیہ وسلم ٗکی یہ میزبانی یقینابہت ہی عظیم اعزازتھا ٗ جس کیلئے خالقِ ارض وسماء کی طرف سے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کومنتخب کیاگیاتھا۔ اسی کیفیت میں مدینہ میں وقت گذرتارہا،شب وروزکایہ سفرجاری رہا،حتیٰ کہ رسول اللہﷺ کامبارک دورگذرگیا…آپؐ ہمیشہ تادمِ آخراپنے صحابی ٗ نیزاپنے اولین میزبان حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے انتہائی مسرورومطمئن رہے۔حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺکی حیاتِ طیبہ کے دوران ہمیشہ نہایت ذوق وشوق ٗ توجہ اورلگن کے ساتھ آپؐ کی خدمت ٗ نیزآپؐ کی صحبت میںرہتے ہوئے علمی استفادہ اورکسبِ فیض میں مشغول ومنہمک رہے،نیزآپؐ کے مبارک دورمیں جتنے بھی غزوات پیش آئے ٗہرغزوے کے موقع پرہمیشہ پیش پیش رہے۔ اورپھراللہ کے دین کی سربلندی کی خاطرحق وباطل کے درمیان پیش آنے والے ہرمعرکے میں ان کی شرکت کایہ سلسلہ عہدِنبوی کے بعدخلفائے اربعہ کے دورمیں بھی جاری رہا، اور پھرحضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں بھی ان کی یہی کیفیت رہی… ------------------------------ حاشیہ ازصفحہ گذشتہ: اس کے علاوہ ترمذی،حدیث[۶۹۲۳]باب[۳۹]ماجاء فی معیشۃأصحاب النبیﷺ‘‘ میں بھی ایساہی ایک واقعہ مذکورہے،لیکن وہاں حضرت ابوایوب انصاریؓ کی بجائے ابوالہیثم بن التَیہان الانصاریؓ کاتذکرہ ہے۔واللہ أعلم۔