اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
وفرمانروا…طویل سفرطے کرنے کے بعداب بیت المقدس میںداخل ہوتے وقت اُس کی کیفیت یہ ہے کہ… خودپاپیادہ…جبکہ خادم اونٹ پرسوار…مزیدیہ کہ اُس کے جسم پر جو لباس ہے…اُس میں ایک دونہیں…چودہ پیوندلگے ہوئے ہیں…اورجب اس موقع پرکسی نے لباس تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھا…تب اس عظیم فرمانروانے آبِ زرسے لکھے جانے کے قابل ان تاریخی الفاظ میں مختصراوردوٹوک جواب دیتے ہوئے یوں کہاتھا ’’نَحنُ قَومٌ أَعَزَّنَا اللّہُ بِالاِسلَام…‘‘یعنی:’’اللہ نے ہمیں جوعزت دی ہے وہ صرف اسلام کی بدولت دی ہے ،اوربس…‘‘کارنامے اورخدمات: خلیفۂ دوم امیرالمؤمنین حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ نے اس وسیع وعریض اسلامی سلطنت کانظم ونسق بحسن وخوبی چلانے کی غرض سے متعددبنیادی اقدامات کئے جن کی اہمیت وافادیت وقت کے ساتھ ساتھ خوب نمایاں ہوتی چلی گئی۔مثلاً: ۱… ہجری اسلامی کیلنڈرکاآغاز۔ ۲…عُمالِ حکومت یعنی مختلف علاقوں کے سرکاری عہدے داروںکاہمیشہ سختی کے ساتھ محاسبہ اوران پرکڑی نگاہ رکھنا۔ ۳…مفتوحہ علاقوں میں بہت سے نئے شہروں کی تعمیر۔ ۴…مفتوحہ علاقوں میں حفاظتی اقدام کے طورپرمتعددنئی فوجی چھاؤنیاں تعمیرکی گئیں جن میں سے ہرچھاؤنی میں ہمہ وقت کم ازکم چارہزارگھوڑے جنگی مقاصدکیلئے تیاررہتے تھے۔ ۵… دفاع کومضبوط ومؤثربنانے کی غرض سے متعددنئے قلعے تعمیرکروائے۔ ۶…پہلی بارباقاعدہ فوج اورپولیس کامحکمہ قائم کیاگیا۔