اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت طلحہ بن عبیداللہ التَیمی رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت طلحہ بن عبیداللہ التیمی رضی اللہ عنہ کاتعلق رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت طلحہ بن عبیداللہ التیمی رضی اللہ عنہ کاتعلق مکہ شہر میں قبیلۂ قریش کے خاندان ’’بنوتَیم‘‘سے تھا(۱)مکہ شہرمیں ان کی ولادت رسول اللہ ﷺ کی ولادت باسعادت کے تقریباًپچیس سال بعدہوئی۔ ٭حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ ’’السابقین الأولین‘‘یعنی بھلائی میںسبھی لوگوں پرسبقت لے جانے والوں میں سے تھے،یعنی وہ عظیم ترین افرادجنہوں نے بالکل ابتدائی دورمیں دینِ اسلام قبول کیا کہ جب مسلمانوں کیلئے بہت ہی مظلومیت اوربے بسی وبے چارگی کازمانہ چل رہاتھا…یہی وجہ ہے کہ ان حضرات کابڑامقام ومرتبہ ہے ،ان کیلئے عظیم خوشخبریاں ہیں ٗ اورانہیں قرآن کریم میں ’’السابقین الأولین‘‘کے نام سے یادکیاگیاہے۔ ٭مزیدیہ کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘یعنی ان دس خوش نصیب ترین افرادمیںسے تھے جنہیں اس دنیاکی زندگی میں ہی رسول اللہﷺنے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا۔ اُس دورمیں قبیلۂ قریش کے دیگرمعززوبااثرافرادکی طرح طلحہ بن عبیداللہ کاذریعۂ معاش بھی تجارت تھا،چنانچہ تجارتی قافلوں کے ہمراہ مکہ سے ملکِ شام کی جانب آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتاتھا۔ ایسے ہی ایک تجارتی سفرکے دوران جب طلحہ بن عبیداللہ ملکِ شام کے شہربُصریٰ کے ایک پُررونق بازارمیںاپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجودتھے، اُس وقت بازارمیں تجارت خوب ------------------------------ (۱) خلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کاتعلق بھی اسی خاندان سے تھا،محلہ ’’مسفلہ‘‘میں…