اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ: رسول اللہﷺ کے اولین جانشین اورخلیفۂ اول کوتاریخ میں ’’ابوبکرصدیق‘‘کے نام سے یادکیاجاتاہے،ابوبکران کی کنیت تھی،جبکہ’’صدیق‘‘لقب تھا، اصل نام ’’عبداللہ‘‘تھا،اسلام سے قبل ان کانام ’’عبدالکعبہ‘‘تھا،قبولِ اسلام کے بعدخودرسول اللہﷺنے ان کانام عبدالکعبہ سے تبدیل کرکے ’’عبداللہ‘‘رکھ دیاتھا۔ بچپن سے ہی ’’عتیق‘‘کے لقب سے بھی مشہورتھے ،جبکہ قبولِ اسلام کے بعدمزیدیہ کہ ایک موقع پررسول اللہﷺ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی تھی : أنتَ عَتِیْقُ اللّہِ مِنَ النَّارِ (۱) یعنی’’آپ اللہ کی طرف سے جہنم کی آگ سے آزادکردہ ہیں‘‘۔ البتہ بعدمیں ’’عتیق‘‘کی بجائے ہمیشہ کیلئے ’’صدیق‘‘کے لقب سے مشہورہوگئے۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ مکی تھے ، قُرَشی تھے ،مہاجرتھے،قبیلۂ قریش کے معزز خاندان’’بنوتَیم‘‘سے ان کاتعلق تھا،جوکہ مکہ کے مشہورمحلہ’’مسفلہ‘‘میں آبادتھا۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ’’عشرہ مبشرہ‘‘یعنی ان دس خوش نصیب ترین افرادمیں سے تھے جنہیں رسول اللہﷺنے جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے والدکانام ’’ابوقحافہ‘‘ جبکہ والدہ کانام ’’سلمیٰ‘‘تھا،یہ دونوں باہم چچازادتھے،لہٰذاوالداوروالدہ دونوں ہی کی طرف سے آپؓ کاسلسلۂ نسب ساتویں پشت (مُرّہ بن کعب )پررسول اللہﷺکے سلسلۂ نسب سے جاملتاہے۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کورسول اللہﷺ کے انتہائی مقرب اورخاص ترین ساتھی ------------------------------ (۱) ترمذی[۳۶۷۹]باب مناقب ابی بکرالصدیق رضی اللہ عنہ۔