اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بے اختیارکتے کے بھونکنے جیسی آوازیں نکلنی لگتی تھیں ،اوراس دورے کاواحدعلاج یہ تھاکہ اس کے سرپرتپتاہواگرم سریا لگایاجائے… جبکہ آج یہاں اُحدکے میدان میںخبّابؓ نے اپنے دوسرے مجرم یعنی سباع کایہ انجامِ بد بھی دیکھا…اپنی آنکھوں کے سامنے اسے تڑپتے اورپھردم توڑتے اورواصلِ جہنم ہوتے ہوئے دیکھ لیا،یوں خبّابؓ کے ان دونوں مجرموں (بہن بھائی)کواللہ نے دنیامیں ہی ٗ اور خبّابؓ کی نگاہوں کے سامنے عبرتناک سزادی۔ غزوۂ اُحدکے بعددیگرتمام غزوات کے موقع پربھی حضرت خبّاب بن الأرت رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺکی زیرِقیادت ہمیشہ شریک رہے اورشجاعت وجرأت کے بے مثال جوہر دکھاتے رہے،نیزآپؐ سے علمی استفادہ ٗکسبِ فیض ٗ اورآپؐ کی علمی وتربیتی مجالس میں شرکت وحاضری کامبارک سلسلہ بھی مکمل ذوق وشوق اورپابندی کے ساتھ چلتارہا،حتیٰ کہ اسی کیفیت میں رسول اللہﷺکامبارک دورگذرگیا،آپؐ تادمِ آخرخبّابؓ سے انتہائی مسرور ومطمئن رہے۔حضرت خبّاب بن الأرت رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: رسول اللہﷺکامبارک زمانہ گذرجانے کے بعدحضرت خبّاب بن الأرت رضی اللہ عنہ نے چاروں خلفائے راشدین کامبارک دوردیکھا،اوراس دورمیں بھی اس معاشرے میں ہمیشہ انہیں خاص عزت واحترام اورقدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھاجاتارہا۔ ایک بارجب خلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کازمانۂ خلافت چل رہاتھا ٗتب حضرت خبّابؓ رضی اللہ عنہ ان سے ملاقات کیلئے آئے،حضرت عمررضی اللہ عنہ نے نہایت گرمجوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا،اوربہت زیادہ احترام سے پیش آئے،اورپھروہاں