اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
وتہجدگذاری ٗ دنیاومافیہاسے دور…الگ تھلگ…رات کے اندھیروں میں اپنے اللہ سے لَولگانے …اوراس کے سامنے گریہ وزاری …دعاء ومناجات …اورآہ وفریاد کے حوالے سے بہت بلندترین مقام پرتھے۔٭…دنیاسے بے رغبتی: حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ دنیاوی مال ودولت اورشان وشوکت سے ہمیشہ دوررہے،دنیاسے بے رغبتی ،سیدھی سادھی زندگی،صبروقناعت، نام ونموداورشہرت سے گریز،آپؓ کے مزاج کاخاصہ تھا…چنانچہ ایک بارآپؓ مدینہ میں مسجدِنبوی میں فرش پرہی محوِآرام تھے…اورآپؓکاجسم خاک آلودبھی ہورہاتھا…کہ اس دوران رسول اللہ ﷺآپ کوتلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے،آپﷺنے جب یہ منظردیکھاتوانتہائی پیار اور شفقت سے علیؓ کومخاطب کرتے ہوئے آپﷺنے یوں آوازدی: قُم یَا أبَا تُرَاب…یعنی’’اے مٹی والے… اُٹھو…‘‘۔٭…حکمت ودانش: اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی طرف سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کوبے مثال حکمت ودانش اورفہم وفراست سے بہرہ مندفرمایاگیاتھا،چنانچہ آپؓ کے اقوالِ زریں اورارشادات وفرمودات طالبانِ حق کیلئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں،گویاآپؓ حکمت ودانش کاچلتاپھرتاخزانہ اوربحرِ بیکراں تھے،یہی وجہ ہے کہ آپ ؓ زندگی بھرحکمت ودانش کے موتی بکھیرتے رہے۔٭…بے مثال علمی استعداد: حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اللہ سبحانہ ٗ وتعالیٰ کی طرف سے عطاء فرمودہ بے مثال علمی استعداداورقابلیت وصلاحیت کی وجہ سے مرجعِ عام وخاص تھے،فقہائے صحابہ میں انہیں