اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
لہٰذایہی وجہ تھی کہ زیدؓ کے دل کے دریچے کھلتے گئے،ان کادل قرآن کے نورسے منور ہوتا گیا، قرآنی علوم ٗبلکہ ربانی علوم مسلسل ان پرمنکشف ہوتے چلے گئے۔ اس کانتیجہ بہت جلدیہ ظاہرہواکہ اس معاشرے میں خودرسول اللہﷺکے مبارک دورمیں ہی یہ نوجوان یعنی حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ قرآنی علوم کے بارے میں مستندترین ’’مرجع‘‘تصورکئے جانے لگے۔ اسی کیفیت میں وقت گذرتارہا،حتیٰ کہ رسول اللہﷺکامبارک دورگذرگیا،زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ ہرلمحہ آپؐ کی خدمتِ اقدس میں حاضررہے،نہایت ذوق وشوق اوربے مثال جذبے کے ساتھ آپؐ کی خدمت ٗ نیزتحصیلِ علم اورکسبِ فیض میں مشغول ومنہمک رہے، آپؐ بھی ہمیشہ زیدؓ کے ساتھ انتہائی عنایت اورشفقت ومحبت کامعاملہ فرماتے رہے، اور تادمِ آخران سے انتہائی مسرورومطمئن رہے…حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ عہدِنبوی کے بعد: رسول اللہﷺکی مسلسل صحبت ومعیت علمی استفادہ اورکسبِ فیض ٗنیزاس سلسلے میں مسلسل محنت وکوشش ٗ جدوجہد ٗاورسعیِٔ پیہم کانتیجہ یہ تھاکہ حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کودینی علوم میں اس قدربلندترین مقام ومرتبہ نصیب ہواکہ اُس دورمیں اوراُس معاشرے میں کہ جہاں ہرطرف صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مبارک ہستیاں تھیں جن کی تربیت براہِ راست خودرسول اللہﷺنے فرمائی تھی،جہاں چہارسوبڑے بڑے جبالِ علم موجودتھے، وہاں حضرت زیدبن ثابت رضی اللہ عنہ کوعلمی لحاظ سے بہت خاص حیثیت حاصل تھی اورانہیں علم ومعرفت کی دنیامیں انتہائی بلندپایہ شخصیت تصورکیاجاتاتھا۔ خصوصاًقرآن کریم اوراس سے متعلق جوبھی علوم تھے ٗان کے بارے میں حضرت زیدبن