اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
آپ سے اس خلعت کواتاردینے کامطالبہ کریں گے ،لیکن آپ اسے مت اتارئیے گا … تاوقتیکہ آپ [اسے پہنے ہوئے ہی] مجھ سے آملیں‘‘۔ رسول اللہﷺکے اس ارشادمیں ’’خلعت‘‘(لباس)سے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ’’خلافت‘‘مرادلی تھی ،لہٰذاباغی ان سے خلافت سے دستبرداری کاجومسلسل مطالبہ کررہے تھے ،اس کے جواب میں وہ رسول اللہﷺکے اسی ارشاد ٗبلکہ اس تاکیدپرمضبوطی سے عمل پیراتھے…یعنی کسی صورت اس ’’خلعت‘‘کونہیں اتارنا(یعنی خلافت دستبردارنہیں ہونا)کہ جواللہ نے پہنائی ہے…اوریہ کہ اس دستبرداری کامطالبہ کرنے والے لوگ برحق نہیں …بلکہ محض منافقین ہیں…! ٭… عَن ابنِ عُمَرَ : ذَکَرَ رَسُولُ اللّہِ ﷺ فِتنَۃً ، فَقَالَ : یُقتَلُ فِیھَا ھٰذَا مَظلُوماً ، لِعُثمَان ۔ (۱) ترجمہ:’’حضرت ابن عمررضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ ایک باررسول اللہﷺنے ایک فتنے کاتذکرہ فرمایا،تب آپؐ نے عثمان (رضی اللہ عنہ) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ شخص اسی فتنے کے موقع پر مظلومیت کی حالت میں قتل کردیاجائے گا‘‘۔ ٭… عَن مُرَّۃ بن کعب : سَمِعْتُ رَسُولَ اللّہ ﷺ یَذکُرُ فِتنَۃً یَقرُبُھا ، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ بِثَوبٍ ، فَقَالَ : ھٰذَا یَومَئِذٍ عَلَیٰ الھُدَیٰ ، فَقُمتُ اِلَیہِ ، فَاِذَا ھُوَ عُثمَانُ بن عَفَّان ، فَأَقبَلتُ اِلَیہِ بِوَجْھِي ، فَقُلتُ : ھٰذَا؟ قَالَ: نَعَم ۔(۲) ترجمہ:’’حضرت مُرّۃ بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بارمیں نے رسول اللہ ﷺ کوایک ایسے فتنے کاتذکرہ کرتے ہوئے سناجوجلدہی ظاہرہونے والاتھا،اسی دوران ------------------------------ (۱) ترمذی[۳۷۰۸]باب مناقب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ (۲) ترمذی[۳۷۰۴]