اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کے بعدآپؐ کامدینہ میں دس سال قیام رہا،اس دوران حضرت انسؓ مسلسل آپؐ کی خدمت میں رہے…حتیٰ کہ آپؐ اس جہانِ فانی سے رحلت فرماتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے…تب حضرت انسؓ کی عمربیس سال تھی۔ رسول اللہﷺکے انتقال کے بعدحضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیاسی سال مزیداس دنیامیں رہے…چونکہ انہیں کم عمری (دس سال کی عمر)سے ہی رسول اللہﷺکی خدمت ٗ صحبت ومعیت ٗ علمی استفادہ ٗ اورکسبِ فیض کابہت زیادہ موقع ملاتھا،لہٰذاانہیں بہت بڑے علمی خزانے کاامین تصورکیاجاتاتھا،آپؐ کی رحلت کے بعدہرطرف سے تشنگانِ علم بہت بڑی تعدادمیں ان کے پاس تحصیلِ علم کی غرض سے آتے رہے،اوریہ (حضرت انسؓ)بیاسی سالہ اس طویل دورمیں علومِ نبویہ کی ترویج اورنشرواشاعت میں ہمہ تن مصروف ومنہمک رہے… ٭…رسول اللہﷺکی اس جہانِ فانی سے رحلت کے بعدخلیفۂ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو’’بحرین‘‘کا’’والی‘‘ (گورنر) مقرر کیاتھا،چنانچہ یہ مدینہ سے بحرین منتقل ہوگئے تھے ،جہاں یہ والی کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔اورپھرحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعدخلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورمیں اپنے اس عہدے سے مستعفی ہوکرواپس مدینہ چلے آئے تھے۔ حضرات خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دورمیں اللہ کے دین کی سربلندی ٗ اوردشمنانِ دین کی سرکوبی کی غرض سے مدینہ سے مختلف محاذوں کی جانب وقتاًفوقتاًلشکروں کی روانگی کاسلسلہ جاری رہتاتھا…حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بھی اکثرکسی نہ کسی