اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
لشکرکے ہمراہ روانہ ہواکرتے تھے۔اورپھرآخرمستقل طورپر’’بصرہ‘‘میں مقیم ہوگئے تھے،جہاں تادمِ آخرعلمِ دین کی نشرواشاعت کے سلسلے میںبڑے وسیع پیمانے خدمات سرانجام دیتے رہے… اُن دنوں حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم أجمعین کی بڑی تعدادمستقل طورپربصرہ میں آبادہوگئی تھی،اورپھررفتہ رفتہ یکے بعدیگرے وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے گئے … ان پاکیزہ وبرگزیدہ ترین شخصیات میں سے (یعنی بصرہ میں مقیم حضرات صحابۂ کرام میں سے)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ آخری تھے۔ چنانچہ رسول اللہﷺکے یہ خادمِ خاص اورجلیل القدرصحابی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ٗ بصرہ میں ۹۳ھمیں ایک سودوسال کی عمرمیں اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۲۴/ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ ، مطابق۱۳/فروری ۲۰۱۵ء بروزجمعہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ